کھیل

آسٹریلیا نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دی

گیانا: خطاب کے مضبوط دعویدار آسٹریلیا نے پاکستان کو گروپ بی میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی خواتین ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کی۔
آسٹریلیا نے اوپنرا یلسا هيلي (48) اور بیت موني (48) کی شاندار اننگز کے علاوہ کپتان مینگ لیننگ کے 41 رنز سے پانچ وکٹ پر 165 رن کا مشکل اسکور بنایا۔ پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو اور الیہ ریاض نے 2-2 وکٹ لئے۔
اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 113 رن ہی بنا سکی۔ بسمه معروف نے 26، عمیمہ سہیل نے 20 اور ثناء میر نے ناٹ آؤٹ 20 رن بنائے۔ آسٹریلیا کے لئے میگن بند اور جارجیا وئيرهیم نے دو دو وکٹ لئے۔ هيلي کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، اس کی تین کھلاڑی پویلین کو لوٹ گئیں جس کے بعد بسمہ معروف نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کو 8 برس بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے، ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2010میں مرد و خواتین ایونٹس کی میزبانی کی تھی۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ 9 نومبر سے شروع ہوکر 16 دن جاری رہنے کے بعد سے 24 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close