کھیل

آسٹریلیا 89 پر ڈھیر، پاکستان کی 66 رنز سے شاندار جیت

ابوظبی: اوپنر بابر اعظم (ناٹ آؤٹ 68) کی شاندار نصف سنچری اور عماد وسیم (20 رن پر 3 وکٹ) کی بہترین بولنگ سے پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں صرف 89 رنز پر ڈھیر کر 66 رن سے جیت حاصل کی اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے بدھ کو کھیلے گئے اس مقابلے میں 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 155 رن بنانے کے بعد آسٹریلیا کو 16.5 اوور میں 89 رن پر نمٹا دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے ایک وقت چھٹے اوور تک اپنے 6 وکٹ صرف 22 رن پر گنوا دیئے۔ عماد وسیم اور فہیم اشرف نے آسٹریلیا کے ٹاپ 6 میں سے 5 بلے بازوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کو جھنجھوڑ دیا۔
ایشٹن ایگر نے 19 اور ناتھن كولٹر نائل نے 29 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنا کر آسٹریلیا کو شرمندگی سے بچا لیا۔ لیکن ٹیم 89 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ وسیم نے 20 رن پر تین وکٹ، اشرف نے 10 رن پر دو وکٹ اور شاہین شاہ آفریدی نے 23 رن پر دو وکٹ لئے۔
اس سے پہلے پاکستان کی اننگز میں بابر اعظم نے 55 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 68 رن بنائے اور اپنی ٹیم کی اننگز کو سنبھالے رکھا۔ محمد حفیظ نے 39، فخر زمان نے 14 اور 10 ویں نمبر کے بلے باز حسن علی نے ناٹ آؤٹ 17 رن بنائے۔
اس طرح پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 66 رنز سے شکست دے کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 89 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی اور اس کیساتھ ہی پاکستان نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا جو دنیا کی کوئی بھی دوسری ٹیم حاصل نہیں کر سکی ہے ۔
پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کو سب سے زیادہ نوویں مرتبہ 100 سے بھی کم اسکور پر آؤٹ کیا ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر سری لنکا ٹیم کا ہے جس نے 7 مرتبہ حریف ٹیم کو 100سے کم اسکور پر آؤٹ کیا۔
ابوظبی کے شیخ زیدا سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے ابتدائی دونوں کھلاڑی پہلے ہی اوور میں میدان چھوڑ گئے ،انہیں کئی ماہ بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے عماد وسیم بولڈ کیا۔مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ گلین میکسویل کی گری ،فہیم اشرف نے انہیں 2 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا۔آسٹریلیا کے بین ڈورمیٹ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے ،وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی رن آؤٹ ہوگئے۔
ایلکس کیری ایک رن بنا کر عماد وسیم کی گیند پر پویلین لوٹے جبکہ کرس لین کو 14رنز پر فہیم اشرف نے بولڈ کیا ۔ایشٹن ایگر19رنزا سکو ر کرکے حسن علی کا شکار بنے جبکہ ایڈم زمپا کو 3رنز پر شاہین آفریدی نے اپنا شکار بنایا اور پھر اینڈریو ٹائی کو بولڈ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی ۔
شاداب خان نے نائل کو بولڈکیااور پوری آسٹریلوی ٹیم محض89رنز پر پویلین لوٹی۔پاکستان کے لیے عماد وسیم اور فہیم اشرف نے تین ،تین جبکہ شاہین آفریدی نے دو اور حسن علی اور شاداب خان نے ایک ،ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیااورپاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 32 کے مجموعی رنز پر فخرزمان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور اسٹین لیک کی گیند پر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم کے درمیان 73 رنز کی پارٹنر شب ہوئی تاہم 105 کے مجموعی ا سکور پر محمد حفیظ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔105 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد 6 کھلاڑی صرف 28 رنز کا اضافہ کرسکے۔حسین طلعت 9، آصف علی 2 اور شاداب خان ایک رنز جب کہ فہیم اشرف، کپتان سرفراز احمد اور عماد وسیم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
نویں وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور حسن علی نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور حسن علی نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بابر اعظم کی 68 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کو 156 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹین لیک اور ٹائی نے 3۔3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close