بہارمتھلانچل

ائیرا وفد نے کی آئی جی سے ملاقات ،عرضداشت سونپا

رپورٹرقتل سازش کا 72گھنٹے میں انکشاف کا مطالبہ
دربھنگہ:ویڈیو وائرل کرکے نامہ نگار کو مارنے کی سازش کے خلاف آل انڈیا رپورٹرس ایسوسی ایشن کے صدر بھون مشرا اور کوشل کشور کرن کی قیادت میں میڈیا کارکنان کا ایک نمائندہ وفد دربھنگہ رینج کے آئی جی پنکج کمار دراد سے ملاقات کی اور عرضداشت سونپا ۔ جس میں ۲۹؍ دسمبر کو ٹاؤن تھانہ حلقہ کے ناگ مندر کے پاس سنیل رائے کے قتل کے بعد اس کے ایک ملزم ویپن رائے نے فیس بک پیچ پر ویڈیو وائرل کرکے کہا تھا کہ قتل ایک اخبار کے رپورٹر کا کرنا تھا ۔ بھید کھل جانے کے ڈر سے گولی سنیل کمار رائے کو مار دی گئی جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ میڈیا کارکنان نے آئی جی سے مطالبہ کیا کہ ویڈیو کی سچائی اجاگر کیا جائے گا ۔جرائم پیشوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے ۔ نامہ نگاروں نے عرضداشت میں کہا کہ اگر 72گھنٹے کے اندر معاملہ کا خلاصہ نہیں ہوا تو باضابطہ تحریک شروع کردی جائے گی ۔ آئی جی پنکج دراد نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر کو ہدایت دیا کہ معاملے کی تفتیش کیلئے ۱۰ ٹیم بنانے کی ضرورت ہے تو بنائیں لیکن معاملہ کا انکشاف کریں ۔ آئی جی نے ہر ممکن مدد دینے کا بھروسہ دیا اور موبائل سی ڈی آر نکال کر تفتیش کی جائے اور تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے ۔ دوسری جانب وفد نے کمشنر کے سکریٹری سے بھی ملاقات کی اور انہیں عرضداشت سونپا ۔ وفد میں سنجے داس ، ناصر حسین ، امر کمار مشرا ، پنکج آنند ، ابھیشک کمار ، ششی ناتھ سنگھ ، لچھمن کمار ، ابھینو سنگھ ، سورج کمار ، سنجے کمار ، آفتاب جیلانی ، پربھات پانڈے ، راہل گپتا ، عرفان احمد پیدل ، دلیپ جھا ، اشوک کمار ، ستندر سنگھ ، عبد الکلام گڈو ، پربھاس رنجن ، ٹیپو کرن ، امتیاز احمد ، راج کمار رنجن ، اندر جیت کمار ، پنکج مہاسیٹھ ، ارون کمار شرما ، اودھیش کمار ، منوج جھا وغیرہ شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close