کھیل

ابھیشیک اور سنجیونی بنے ہندستانی فاتح، ایتھوپیا کے رنرز دونوں زمرہ کے چمپئن

نئی دہلی:ابھیشیک پال اور سنجیونی جادھو نے ایئر ٹیل دہلی ہاف میراتھن میں اتوار کو بالترتیب مرد اور خاتون ہندستانی فاتح بننے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ ایتھوپیا کے رنرز اینڈ ملانک بیلیہو اور جےمےچو تشائے نے میراتھن میں اپنا دبدبہ قائم کرتے ہوئے اتوار کو بالترتیب مرد اور خواتین زمرہ کے خطاب جیت لئے۔
دارالحکومت کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے ہوئی 21.097 کلومیٹر کے ہاف میراتھن میں ہندستانی فاتحین چار چار لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔ ہندستانی ایتھلیٹ میں دوسرے مقام کے لئے 3-3 لاکھ اور تیسرے مقام کے لئے 2-2 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔
گزشتہ سال ساتویں نمبر پر رہے ابھیشیک نے آخری 100 میٹر میں بہترین رفتار نکالتے ہوئے رنر اپ اویناش سابلے اور تیسرے نمبر پر رہے گوپی ٹی کو بے حد قریبی فرق سے پیچھے چھوڑا۔ ابھیشیک نے ایک گھنٹہ 04 منٹ 13 سیکنڈ کے وقت میں دوڑ مکمل کی۔ اویناش ان سے ایک سیکنڈ کے فرق سے پیچھے رہے۔ اویناش نے ایک گھنٹے 04 منٹ 14 سیکنڈ کا وقت نکالا۔ ہندستان کے واحد ایشین میراتھن فاتح گوپی (ایک گھنٹہ 04 منٹ 15 سیکنڈ) ابھیشیک سے دو سیکنڈ ہی پیچھے رہے۔
سنجیونی ایک گھنٹہ 13 منٹ 58 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے ہندستانی خاتون فاتح بنیں۔ ان کی ٹیم کے ساتھی پارول چودھری ایک گھنٹہ 14 منٹ 01 سیکنڈ کے ساتھ رنر اپ رہیں۔ تیسرے نمبر پر مونیکا اتھارے نے ایک گھنٹہ 16 منٹ 55 سیکنڈ کا وقت نکالا۔
ہندستانی مرد فاتح ابھیشیک پچھلی بار ساتویں نمبر پر رہے تھے لیکن اس بار انہوں نے طلائی جیت کر دم لیا۔ ابھیشیک کی اوورال پوزیشن 12 ویں، اویناش کی 13 ویں اور گوپی کی 14 ویں رہی۔ خواتین میں سنجیونی کی 10 ویں پوزیشن رہی۔ پارول کو 11 واں اور مونیکا کو 12 واں مقام حاصل ہوا۔
ایتھوپیا کے رنرز اینڈ ملانک بیلیہو اور جےمےچو تشائے نے ایئر ٹیل دہلی ہاف میراتھن میں اپنا دبدبہ قائم کرتے ہوئے اتوار کو بالترتیب مرد اور خواتین زمرہ کے خطاب جیت لئے۔ دونوں زمرہ میں ایلیٹ فاتحین کو27-27 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملی۔ ہاف میراتھن میں کل 12060 رنرزنے حصہ لیا۔
دارالحکومت کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے 21.097 کلومیٹر کے ایلیٹ کلاس میں مرد وں کے زمرہ میں ایتھوپیا کے اینڈ ملانک بیلیہو نے بازی ماری۔ لیکن وہ کورس ریکارڈ توڑنے سے 12 سیکنڈ کے معمولی فرق سے چوک گئے۔
انہوں نے 59.17 منٹ کا وقت نکالا۔مرد وں کے زمرہ میں کورس ریکارڈ 59.06 منٹ کاتھا۔ایتھوپیا کے ایم دیوورك والیلگن نے دوسری اور کینیا کے ڈینیل كپ چمبا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایتھوپیا کی ہی جےمےچو تشائے نے ایک گھنٹہ 06 منٹ 50 سیکنڈ کا وقت نکال کر نیا کورس ریکارڈ بناتے ہوئے خواتین ایلیٹ کلاس کا ٹائٹل جیت لیا۔انہیں کورس ریکارڈ بنانے کے لئے 10 ہزار ڈالر کا اضافی بونس دیا گیا۔ جےمےچو کو کے ساتھ ریس کا پورا فائدہ ملا اور انہوں نے مسلسل رفتار بنائے رکھتے ہوئے نیا کورس ریکارڈ بنا دیا۔
خواتین کے زمرے میں کینیا کی جوزيلن جپكوسگئی کو دوسرا اور ایتھوپیا کی جنیبا يمر کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔
ایلیٹ مرد زمرہ کے فاتح بیلہیو گزشتہ سال دوسرے نمبر پر رہے تھےلیکن اس بار انہوں نے شاندار انداز میں کامیابی حاصل كي ۔انهوں نے جیت کے بعد کہا کہ وہ اس بار ریس جیتنے کے لئے پوری طرح تیار تھے۔ اگر انہیں آخری ایک کلومیٹر میں تھوڑا سا بھی چیلنج ملتا تو وہ بھی کورس ریکارڈ توڑ سکتے تھے۔
ہندوستانی مرد فاتح ابھیشیک پچھلی بار ساتویں نمبر پر رہے تھے لیکن اس بار انہوں نے طلائی جیت کر دم لیا۔ابھیشیک کی اوورال پوزیشن 12 ویں اور سنجیونی کی 10 ویں پوزیشن رہی. ہندوستانی رنررز میں دوسرے مقام کیلئے 3-3 لاکھ اور تیسرے مقام کے لئے 2-2 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی. اوورال فاتحین میں دوسرے مقام کے لئے 20-20 ہزار ڈالر اور تیسری پوزیشن کے لئے 13-13 ہزار ڈالر دیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close