اتر پردیش

اترپردیش : اناو میں جنگل میں لے جا کر خاتون کی آبروریزی کی کوشش ، ویڈیو وائرل ، ایک گرفتار

اترپردیش میں اناو کے گنگا گھاٹ تھانہ علاقہ میں جمعہ کو ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں تین نوجوانوں نے ایک خاتون کو زبردستی گھر سے اٹھاکر اس کی آبروریزی کی کوشش کی ۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی رائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ تینوں نوجوان انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون پر جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے دباو ڈال رہے ہیں اور خاتون ان کے سامنے گڑگڑا رہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو دو ماہ پرانا ہے ۔ یہ واقعہ سہجنی گاوں کا بتایا جارہا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے آکاش نام کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس دیگر دو ملزموں کی تلاش میں دبش دے رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور قرب و جوار کی خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں۔

پولیس کے مطابق اگر متاثرہ اپنی شکایت درج کرواتی ہے تو ہم سخت کارروائی کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ فی الحال وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے تین لڑکوں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل اناو کے بانگرمئو کی رہنے والی ایک خاتون نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے سامنے خود کشی کی کوشش کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور ان کے ساتھیوں نے اس کی اجتماعی آبروریزی کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close