بہار

اجتماعی دعاء پربھیکا شاہ سیلانی ؒکا پانچ روزہ عرس اختتام پذیر

دربھنگہ : پیر ومرشد حضرت بھیکا شاہ سلانی کے مراز پر جاریحضرت بھیکا شاہ سیلانی ؒ کا پانچ روزہ عرس پاک امن بھائی چارگی اور خوشحالی کی اجتماعی دعاء کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ عرس کے اختتام پر ہر سال کی طرح امسال بھی خادم درگاہ کی جانب سے چادر پوشی کی گئی ۔ اس سے قبل مقامی ہندو مسلم نوجوانوں کے ذریعہ چڑھائی جانے والی چادر کا جلوس دوپہر کے دو بجے بینڈ باجا کے ساتھ درگاہ سے روانہ ہوا اور ناکہ پانچ ، قلعہ گھاٹ ہوتے ہوئے شہر کے اہم چوک چوراہوں سے گذر کر دوبارہ درگاہ پہنچا اور چادر پوشی کی گئی ۔ اس چادر جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے ۔ قابل ذکر ہے کہ عرس کے موقع پر اس چادر پوشی کے بعد کسی کی چادر نہیں چڑھائی جاتی ہے البتہ اسے قبول کرلیا جاتا ہے ۔ بدھ کو آخری دن درگاہ پر کوتوالی اوپی تھانہ اور مقامی محلہ مشر ٹولہ ، ہنومان نگر ، بھٹیاری سرائے کی جانب سے چادر پوشی کی گئی ۔ اور دونوں طبقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شریک ہوکر امن اور بھائی چارگی کا پیغام دیا ہے ۔ اختتام کی شب صوفیانہ قوالی اور جلسہ کا پروگرام جاری ہے جس میں علماء کرام کی تقاریراور نعت خوانی ہوگی ۔ عرس کے آخری دن عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ جمع ہے اور زبردست میلہ لگا ہوا ہے ۔ درگاہ کے خادم شاہ محمد شمیم ،پولیس انتظامیہ اور کمیٹی کے رضا کارنظم و نسق سنبھالے ہوئے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close