سیاستہندوستان

اجودھیا: وشو ہندو پریشد کی ’دھرم سبھا‘ آج

اجودھیا میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) دھرم سبھا منعقد کرنے جا رہی ہے۔ دھرم سبھا کے ذریعہ آج سنت اور مذہبی رہنما رام مندر کی تعمیر کی تاریخ طے کرنے کے لئے حکومت پر دباو بنانے کی کوشش کریں گے۔ دھرم سبھا میں شرکت کرنے کے لئے شیو سینا سربراہ اُدھو ٹھاکرے بھی پہنچ گئے ہیں۔قابل غور ہے کہ اس سبھا میں آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد سمیت دیگر تنظیموں سے منسلک تقریباََ 50 سے 60 لوگ سبھا میں موجود عقیدت مندوں کو خطاب کریں گے۔ اس کے لئے اجودھیا کو ایک قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
دھرام سباھ کے سبب ہفتہ کے روز سے ہی ہائی وے پر گاڑیوں کی قطار لگی ہوئی ہے اور اجودھیا میں آنے والی تمام ٹرینوں میں بھیڑ ہے۔ بتا دیں کہ دھرم سبھا کا یہ پروگرام تقریباََ 11 بجے سے شروع ہو کر شام 4 بجے تک چلےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close