بہارپٹنہسیاست

اخلاقی بنیاد پر نتیش وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں:مانجھی

پٹنہ : ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) کے قومی صدر و سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے مظفر پور گرلس شیلٹر ہوم میںبچیوں کے ساتھ جنسی استحصال معاملے میں سپریم کورٹ کے ذریعہ ریاستی حکومت کی لاپروائی کو دیکھتے ہوئےکئےگئے تلخ تبصرے پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے اخلاقیات کی بنیاد پر اپنے فرائض کی ادائیگی میں ہوئی چوک کی ساری جوابدہی لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیاہے۔
مسٹر مانجھی نےکہا کہ شیلٹرہوم میں بچیوں کے ساتھ ہوئی آبروریزی اور ایک بچی کی موت کےلئے انتظامیہ کی جانب سے کیس کو دبانے کےلئے بڑی ہی چالاکی سے حکومت کے اشارے پر قصورواروں کو بچانے کےلئے معمولی دفعہ لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیلٹر ہوم میں جو واقعہ پیش آیا ، وہ بڑا تھا۔ شیلٹر ہوم کے واقعہ کو انتظامیہ کےذریعہ ریاستی حکومت کے اشارے پر انتظامیہ نے اس واقعہ کو ایک چھوٹا مارپیٹ کا معاملہ بنا دیا۔ جبکہ یہ معاملہ پاکسو ایکٹ کے تحت درج ہونا چاہئے۔
مسٹر مانجھی نےکہا کہ یہ کیسی حکومت چل رہی ہے جس میں سپریم کورٹ میں حکومت کے وکیل کو حکومت کی غلطی کےلئے معافی مانگنی پڑتی ہے۔مسٹر مانجھی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ شیلٹر ہوم معاملے کو لے کر اتنا تک کہہ دینا کہ بہار حکومت کے شیلٹر ہوم میں پیش آئے واقعہ کو دیکھتے ہوئے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اور حکومت قصورواروں کو بچانے میں مصروف ہے ، یہ اپنے آپ میں بڑی بات ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close