بہارپٹنہ

اردو ٹی ای ٹی گریس پاس امیدواروں کا مظاہرہ پولس کے ساتھ جھڑپ

پٹنہ:آج پٹنہ میں اردو ٹی ای ٹی گریس پاس امیدواروں کی مہاریلی نکلی جو مدرسہ شمش الہدیٰ سے راجیہ بھون جاری تھی راستے ہی میں کارگل چوک پر پولس نے روک دیا اور امیدواروں اور پولس کے درمیان کافی دیر روں تک نوک جھوک جاری رہا امیدواروں نے سڑکوں کو مکمل جام کر دیاتھا۔ جس کی وجہ سے پورا پٹنہ تقریباً 4 گھنٹہ تک جام رہا ۔جس کی صدارت سنگھ کے ریاستی صدر مفتی حسن رضا امجدی کر رہے تھےا س مہاریلی میں پورے بہار کے ہر ضلع کے امیدوارہزروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ امیدواروں میں حکومت کے خلاف کافی غم وغصہ کا لہر دیکھا گیا ،اردو کی کئی تنظیمیں بھی شامل ہوئیں امیدواروں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے آج سے دس ماہ قبل یوم اردو کے موقع پر یہ اعلان کیا تھا کہ تمام دقتوں کو دور کر کے بارہ ہزار اردو ٹی ای ٹی گریس پاس امیداروں کے رزلٹ کو جاری کر کے تقرری کر دی جائے گی ۔لیکن محکمہ تعلیم کے افسران نے اب تک کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے پورے بہار کے امیدواروں میں غم وغصہ کا لہر جاری ہے۔واضح ہو کہ یہ انصاف کی لڑائی لگاتار اٹھا رہا ہے جو 1800 سو دن سے جاری ہے۔ اب تک ان امیدواروں کے اوپر پٹنہ پولس کی کئی بار لاٹھی چارج ہوچکی ہے۔ یونین کے صدرمفتی حسن رضا امجدی نے یہ بھی کہا کہ راجستھان سرکار ،الہ آباد ہائی کورٹ ،پٹنہ ہائی کورٹ ،کولکتہ ہائی کورٹ ،پنچاج ہائی کورٹ ،جھارکھنڈ سرکار ،ان تمام ہائی کورٹوں نے غلط سوالوں کا نمبر دیکر رلزت جاری کیا اور کود سپریم کورٹ نے اپنے تین تین فیصلے میں غلط سوالوں کا نمبر دیا ہے۔اس اردو ٹی ای ٹی گریس پاس کے مسئلے پر محکمہ تعلیم نے تین تین اوپنین منگوایا ہے۔ایک وائی دی گیر ی ،دوسرا پٹنہ ہائی کورٹ ،تیسرا سپریم کورٹ کے سرکاری وکیل شعیب عالم کا ان تمام ثبوت وشبواہد کے بعد بھی رزلٹ جاری نہ ہونا اور وزیراعلیٰ کے احکام پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے ۔آگے شاہد اختر ،مولانا عبدالمبین ،ضیاء الحق ،کاشف رضا ،اشفاق عالم ،ریاض ،مفتاح الریان ،افروز ،اور حافظ علی حسن نے یہ بھی کہا کہ جب تک انصاف نہیںملے گا تب تک پورے بہار میں احتجاج ومظاہرہ جاری رہے گا۔امیدواروں نے ریلی میں محکمہ تعلیم ،بہار بورڈ اور حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور کہا کہ کسی بھی حال میں بہار بورڈ کو اردو ٹی ای ٹی گریس پاس امیدواروں کا رزلٹ جاری کرنا ہی ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close