پٹنہ

اردو ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے شاندار حمد ونعت کی محفل کا انعقاد

پٹنہ12جون (اسٹاف رپورٹر)اردوڈائرکٹوریٹ،محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کی جانب سے بہار ابھیلےکھ گار بھون، پٹنہ میں شاندار حمد و نعت کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جناب امتیاز احمد کریمی ، ڈائرکٹر اردو نے حمد و نعت کے شوقےن اور محبان ا ردو کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان خےر وبرکت اور روحانی تربےت کا مہےنہ ہے۔ ےہ مہےنہ پےغام دےتا ہے انسانےت کا، ہمدردی کا ،غریب اور مفلسوں کی غمخواری کا۔ےہ مہےنہ ہمیں موقع فراہم کرتا ہے بھوکے رہ کر بھوکوں کا درد اور کرب جاننا کا ، ان کی مالی معاونت کرنے کا،تزکیہ نفس کا، تقویٰ و پرہےز گاری کا۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہےنہ مےں حمد و نعت کی محفل کا انعقاد روحانی جذبہ کوترو تازگی بخشتا ہے۔قلب اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علےہ وسلم کی محبت سے سرشار ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان شریف کے مہینہ میں ایسی روحانی اور پاکیزہ حمدو نعت کی محفل سے ایک بہترین اور پاکیزہ ماحول کی تعمیر ہوگی۔انہوں نے طلبا و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تعلےم بھی عبادت ہے۔اس مہےنہ کی برکت سے آپ کو فائدہ حاصل کرنا چاہئے۔ ابھی درسی و مقابلہ جاتی امتحانات کا مرحلہ تقرےباً گذر چکا ہے۔ جو طلباءکامےاب ہوئے انہےں مبارکباد اور جو چند نمبرات سے پےچھے رہ گئے وہ اس مہےنہ مےں عزم مصمم کرےں ،محنت اور لگن کے ساتھ محنت کرےں اور اللہ رب العزت سے دعا گوہوں تو ان شاءاللہ آئندہ انہےں اس رمضان کی برکت کے صدقے ضرور کامےابی ملے گی۔اس حمد و نعت کی محفل کی صدارت شفےع مشہدی معزز صدر نشیں ،اردو مشاورتی کمےٹی، بہار نے کی۔ پروفےسر طلحہ رضوی برق مہمان خصوصی کی حےثےت سے شرےک ہوئے۔ جب کہ مہمان اعزازی کی حےثےت سے مفتی ثناءالہدیٰ قاسمی ،معروف ادیب و نائب ناظم امارت شرعےہ، پٹنہ اور امجد رضا احمد شاعر و مفتی ادارہ شرعےہ ،وبہار، پٹنہ شرےک ہوئے۔ مہمان خصوصی کی حےثےت سے رمضان المبارک کی اہمےت وفضےلت پر روشنی ڈالتے ہوئے مفتی ثناءالہدیٰ قاسمی نے کہا کہ رمضان المبارک کے روزے تو ہم نے رکھ لئے اور آخری کے دو تےن دن بچے ہےں جو گذر جائےں گے۔ اب ہمےں اس مہےنہ سے ےہ سبق لےنا ہے کہ جس طرح ہم نے پورے رمضان المباک مےں مختلف طرح کی عبادات مےں مصروف رہے، روزے رکھے، تلاوتیں کیں۔ صدقات و خےرات کئے، زکوة دئے ۔محتاجوںاور ضرورت مندوں کا خےال رکھا ۔ اسی طرح ہم اپنی پوری زندگی کو رمضان المبارک کی طرح گذارےں ۔ ےہی رمضان المبارک کا مومنوں کے لئے پےغام ہے۔ مفتی صاحب کی تقریر کے بعد حمت و نعت کی محفل کا باضابطہ آغاز ہوا۔غلام رسول قرےشی نے اپنی خوبصورت اور سحر انگےز آواز مےں نعت پاک” مدےنے کا سفر ہے اور مےں نم دےدہ نم دےدہ “ پیش کرکے سامعےن مےں عشق رسول کی جوت جگادی۔ پھر اس کے بعد ےکے بعد دےگر تمام شعراءنے کسی نے حمد باری تعالی اور کسی نے نعت رسول پاک پےش کرکے محفل مےں روحانی سماں پےدا کر دیا۔ جن شعرائے کرام نے اپنے خوبصورت اور عمدہ کلام سے سامعےن کو محظوظ کےا ان مےں حسن نواب حسن ،ناشاد اورنگ آبادی، خالد عبادی، معےن کوثر، جنید عالم آروی، ظفر صدےقی ،ضےاءالرحمن ضےائ، افتخار عاکف، فرد الحسن فرد، شمےم عظےم آبادی، جلال اصغر فرےدی، ارون کمار آرےہ، فردوس گےاوی، کامران غنی کاظم رضا ، طاہر الدےن طاہر، احسن راشد، نصر بلخی، مظہر عالم مخدومی، معےن گریڈےہوی، کمال الدےن پرواز، جمال ندولوی، سبطےن رضا، محمد شہزاد رضوی، مےر سجاد، مظہر وسطوی وغےرہ نے اپنے حمدےہ و نعتےہ کلام پےش کرکے سامعےن کے دل کو جےت لےا۔ابتدائی کلمات ڈاکٹر اسلم جاوداں نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔تقرےب مےں کثےر تعداد مےں محبان اردو نے شرکت فرما کر محفل کو کامےابی سے ہمکنار کرایا۔آخر مےں جناب امتیاز ا حمد کریمی ، ڈائرکٹراردو نے شرکاءکا اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک پاکیزہ، روحانی ونورانی محفل میں شرکت فرمائی اور اس پروگرام کو بارونق بنایا۔ آپ سبھی کا بہت بہت شکریہ !۔ اللہ آپ کو جزائے خیردے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close