تعلیمہندوستان

اردو یونیورسٹی میں پہلے آزاد راﺅنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

حیدرآباد: نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے آزاد راﺅنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ 2018 کا انعقاد یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس میں عمل میں آیا۔ ایک روزہ ٹورنمنٹ کو ریڈ ہلز والی بال ٹیم نے جیت لیا۔
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر مانو نے فاتح ریڈ ہلز ٹیم کو ٹرافی عطا کی۔ ٹیم کے اراکین کو گولڈ میڈل دیئے گئے۔ جبکہ ایم ایم ٹی ٹیم کے اراکین کو سلور میڈلس اور مانو ٹیم اراکین کو برونز میڈلس حاصل ہوئے۔
جناب محمد مجاہد علی، اسسٹنٹ ڈائرکٹر انچارج، ڈی پی ای اینڈ اسپورٹس نے بتایا کہ ٹورنمنٹ میں مانو، ایم ایم ٹی اور ریڈ ہلز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ابتداءپروفیسر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر نے کہا کہ ہر ٹیم کو اپنی قابلیت کے مطابق اور کھیل کے جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔ پروفیسر ابوالکلام، صدر نشین اسپورٹس مانیٹرنگ کمیٹی نے کھلاڑیوں کو اپنے رویہ میں زیادہ سے زیادہ شائستگی اور کھیل میں جوش و خروش کا مشورہ دیا۔
حصہ لینے والی ٹیم ایم ایم ٹی میں عادل، ایس نور، حسیب، مصعب، سلمان، ابراہیم، سلیم اور شیکھر شامل تھے۔ ریڈ ہلز ٹیم میں کے مہیندر، منان، ہاشم، زبیر، ریاض، سیف، علیم اور فیصل اور مانو کی ٹیم میں محمد قاسم، ارشاد احمد، اسد الرحمن، محمد امجد علی، احتشام شاہد، ساجد مجید، محمد عابد خان، محمد شاہد، محمد حمزہ خان اور عبدالمقیت پر مشتمل تھی۔
پہلے میچ میں ریڈ ہلز ٹیم نے مانو کو 25-23 اور 25-17 سے ہرایا، دوسرے میچ میں ریڈ ہلز ٹیم نے ایم ایم ٹی کو 25-20 اور 25-23 سے ہرایا۔ آخری لیگ میچ میں ایم ایم ٹی مانو کو 25-18 اور 26-24 سے ہرایا۔ فائنل میں ریڈ ہلز نے ایم ایم ٹی کو 25-18, 25-21 اور 26-24 سے ہرایا۔
ڈاکٹر حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، ڈی پی ای اینڈ ایس نے شکریہ ادا کیا۔ جناب انیس اعظمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close