دیگر خبریں

اریراج میں ڈینگوکاقہر،لوگوں میں خوف

موتیہاری: ضلع کے اریراج بلاک حلقہ کے ملاہی گائوں پوری طرح ڈینگوکی زدمیں ہے۔اس گائو ں میں ہرروزڈینگوکے نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ اب تک قریب ایک درجن سے زیادہ لوگ ڈینگوکے مریض پائے گئے ہیں۔گائوں میں لگاتارڈینگوکے مریض پانے جانے سے آس پاس کے گائوں کے لوگوں میں خوف کاماحول بن گیاہے،اس سے لڑنے کے لئے موتیہاری صدراسپتال میں کوئی سہولت مہیانہیں ہے۔اسپتال میں مہینوںسے سی بی سی جانچ کاکیمیکل ہی ختم ہوگیاہے جس کی وجہ سے مریضوں کوجانچ کے لئے پرائیویٹ جانچ گھروں میں جاناپڑرہاہے۔مریضوں کی بڑھتی تعدادکودیکھتے ہوئے ریفرل اسپتال کے انچارج نے ٹیم کی تشکیل کرمذکورہ گائوں کادورہ کرنے کاحکم دیا۔میڈیکل ٹیم کے دورہ کرنے کے بعدگائوںکی حالت بھیانک بتایاگیاہے۔
(رپورٹ:محمداکرم)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close