بہارسیاست

اساتذہ سے صرف تعلیم کا کام لینے پر اوپیندر کشواہا نے دیا زور

تعلیم میں بہتری کے بغیر اساتذہ کے مسائل کا حل ممکن نہیں 

پٹنہ :راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل اوپیندر کشواہا نے کہا ہے کہ ٹیچروں کو ٹیچر ہی رسوئیا اور ٹھیکیدار نہیں بنائیں ۔ٹیچروں کو صرف پڑھائی کے کام میں لگانا چاہیے جو ٹیچر پڑھانے میں مجبور ہیں انہیں نوکری سے نہ ہٹا کر دوسرے محکمہ میں دیگر کام کرانا چاہیے ۔آج گرو پرنیما کے موقع پر ملن اسکول میدان میں’ سکچھا سدھار سکچھک ستکار ‘پروگرام میں 10 ٹیچروں کو اعزاز سے نوازنے کے بعد اساتذہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جب تک ٹیچر بھوکا ہے گیان کا ساگر سوکھا ہے ۔ٹیچروں کا بھی مسئلہ ہے ان کے مسائل کے حل کے لیے تعلیم میں اصلاح نہیں ہوسکتی رالوسپا کے لیڈران اور کارکنان نے تعلیم میں بہتری کا عزم لیا ہے گاندھی میدان میں ہم نے عہد کیا تھا کہ تعلیم میں بہتری کرتے رہیں گے اس کڑی میں پچھلے دنوں ’سکچھا سدھار پستک اپہار ‘پروگرام کے تحت کستوروا گاندھی اسکول کے بچیوں کو مفت کتابیں دی گئی تھیں انہوں نے کہا کہ آج کوئی ٹیچر بننا نہیں چاہتا ہے ٹیچروں کے وقارمیں کمی آئی ہے اس پر سب کو غور کرنا ہوگا ٹیچروں کو عزت ملے تھی تبھی تعلیم میں بہتری آئے گی امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیچروں کے سبھی مسائل کا حل ہوگا اور سماج میں ان کی عزت ہوگی۔ اس موقع پر راجیش یادو ،ستیہ نند دانگی ،اختر نہال سمیت دیگر پارٹی لیڈران بھی موجودتھے۔جن ٹیچروں کو نوازا گیا ان میں بی کے پانڈے ،محمد عبد المنان ،کھکھن مہتو ،امیش لال ،رامیشور نارائن ،سوشیلا دیوی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close