تعلیمہندوستان

اساتذہ مطالعہ کی وسعت پر توجہ دیں: پروفیسر رادھے شیام

اُردو یونیورسٹی میں اورینٹیشن پروگرام کا اختتام

حیدرآباد: اساتذہ برادری میں دانشوروں کی تعداد تو بڑھتی جارہی ہے لیکن ان کی علمی گہرائی میں کمی ہوتی جارہی ہے۔ اساتذہ دولت کمانے سے زیادہ اپنے مطالعے کی وسعت پر توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر رادھے شیام سنگھ، صدر شعبۂ ہندی، کملا نہرو انسٹیٹیوٹ آف فزیکل اینڈ سوشل سائنسس (کے این آئی پی ایس ایس) سلطان پور ملحقہ رام منوہر لوہیا یونیورسٹی، فیض آباد، اتر پردیش نے آج مولانا آزا د نیشنل اُردو یونیورسٹی ، یو جی سی مرکز برائے فروغ انسانی وسائل کے 38 ویں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس پروگرام کا آغاز 8؍ نومبر کو ہوا تھا۔ اورینٹیشن پروگرام میں جملہ 53 شرکا جو کرناٹک، مہاراشٹرا اور کیرالا ریاستوں کے مختلف ڈگری کالجوں، یونیورسٹیوں سے تعلق رکھتے تھے نے حصہ لیا۔
مہمانِ خصوصی پروفیسر رادھے شیام نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اساتذہ کے رول کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اورینٹیشن پروگرام کے ذریعہ وسائل کا نیٹ ورک تیار کیا جاسکتا ہے جو طلبہ کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ استاد سماج کی اصلاح کا کام کرتا ہے۔ ڈاکٹر تحسین بلگرامی، ڈپٹی ڈائرکٹر، مرکز نے مہمان کا خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، مرکز نے شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close