کھیل

اسد شفیق کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان کے مڈ ل آرڈر بلے باز اسد شفیق کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔چیرمین بورڈ کی منظوری کے بعد اس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا ۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں ایک عرصہ سے نائب کپتان نہیں ہے ، چند ہفتے قبل اسد شفیق کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کی تجویز سامنے آئی جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے پاکستان اے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق کو ٹیسٹ ٹیم کے لیے نائب کپتان مقرر کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے ۔چیئرمین احسان مانی کی منظوری کے بعد باضابطہ اعلان کر دیا جائے گامگراس وقت غیر اعلان شدہ نائب کپتان اسد شفیق ہی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کپتان سرفراز احمد کسی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کے لیے دستیاب نہ ہوئے تو سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو عارضی طور ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close