دیگر خبریں

اسلحہ کے بل پر نوجوان کی جمکر پٹائی ،دربھنگہ ریفر

سمستی پور:سمستی پور ضلع کے کلیان پور تھانہ حلقہ کے رامیشور جوٹ مل کے نزدیک ایک سنسان مقام پر چند بدمعاشوں نے آپسی تنازعہ کے سبب ایک نوجوان کو اسلحہ کے بل پر اپنے قبضے میں لینے کے بعد لاٹھی ڈنڈے سے جمکر پتائی کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ لوگوں نے اسے بچانے کی بھی کوشش کی لیکن بدمعاشوں نے ان لوگوں کی بھی پٹائی کر دی۔ اس ضمن میں ایک سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔ زخمی گائوں کا ہی رام جنم بتایا جاتا ہے جسے ابتدائی علاج کے بعد دربھنگہ ریفر کیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق رام جنم کا گائوں کے کچھ لوگوں سے تنازعہ چل رہا تھا اور آج دن کے دو بجے چند بدمعاشوں نے اسلحہ کے بل پر اسے گائوں کے سنسان جگہ پر لے گئے جہاں لاٹھی ۔ڈنڈے سے اسکی جمکر پتائی کر دی اتنا ہی بچانے گئے کچھ لوگوں کو بھی بدمعاشوں نے پیٹا۔ اس واقعہ رام جنم شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسکی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے دربھنگہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
(رپورٹ:تنویر عالم تنہا)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close