اتر پردیشہندوستان

اسمبلی حلقہ کر ہل :ووٹر لسٹ میں مردوں کے مقابلہ خواتین کی تعداد کافی کم ہے:ڈی،ایم

مین پوری:(حافظ محمد ذاکر)ضلع الیکشن افسر پردیپ کمار نے حلقہ اسمبلی مین پوری، کرہل کے کئی بوتھوں پر جاکر ووٹر فہرست کے مختصر نظرثانی کام کا موقع پر جاکر جائزہ لیا،انہوں نے معائنے کے دوران بوتھ سطح افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جس بی،ایل،او، کے پاس ووٹر لسٹ میں جتنے نام درج ہیں سب کے گھر گھر جا کر سوفیصد توثیق کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ تمام ببی،ایل،او توثیقی رجسٹر بنائیں اور جلد سے جلد ووٹر لسٹ میں شامل ناموں کی توثیقی کام کو مکمل کریں،انہوں نے کہا کہ تمام بی،ایل او،و افسر جمہوریت کے سب سے اہم کام کواخلاص کے ساتھ مکمل کریں ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی الیکشن کو پرامن، غیر جانبدار اور آزاد ماحول میں فروغ پزیر کرانے کے لئے ووٹر فہرست کا زیادہ سے زیادہ بہتر ہونا انتہائی ضروری ہے،
مسٹر کمار نے کہا کہ ووٹر لسٹ سے نام منسوخ کئیجانے کے جتنے بھی فارم -07 حاصل ہوں، نام منسوخی سے قبل نوٹس جاری کیا جائے، اس کے بعد ہی نام منسوخی کی کار روائی ہو ،انہوں نے کہا کہ ضلع کی ووٹر لسٹ میں مردوں کے مقابلہ خواتین کی تعداد کافی کم ہے، اسمبلی کرہل میں یہ تعداد سب سے کم ہے،انہوں نے بی،ایل،اوسے کہا کہ خصوصی مختصر نظرثانی پروگرام کے دوران ووٹر لسٹ میں نام شامل ہونے سے محروم خواتین، 01 جنوری 2019 کو 18 سال عمر مکمل کرنے والی لڑکیوں کے نام شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے،انہوں نے علاقائی گرام ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچ کر بوتھ نمبر 221 کی بی،ایل او،شکنتلا دیوی، بوتھ نمبر 222 کے بی،ایل، او رامیشور سنگھ، بوتھ نمبر 223 کی بی،ایل،اوشلپا ساغر اور بوتھ نمبر 225 کی بی،ایل او،راکا چوہان سے ووٹر لسٹ میں نام شامل کرائے جانے کیلئے حاصل فارم -6، ووٹر کی فہرست سے منسوخیکے لئے فارم 7 کی رسید کے متعلق معلومات حاصل کی ،انہوں نے ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کیلئے فراہم کردہ فارم -6 کے درخواست دھندگان کو وصولی رسید نہ دینے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام بی،ایل،او،درخواست دھندگان کو وصولی رسید ضرور فراہم کریں.
انہوں نے معائنے کے دوران بی،ایل ،او کو ووٹر فہرست نظر ثانی کے کام کو تیز کے ساتھ کر نے کی ہدایت کی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close