کھیل

اسٹوکس کے جھگڑے کے مقدمے کی سماعت شروع

لندن :انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے نائٹ کلب میں ہوئے جھگڑے کے مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بین اسٹوکس لڑائی کے دوران اپنا آپا کھو بیٹھے تھے۔
گزشتہ سال ستمبر میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی لیکن اسی رات ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اسٹوکس ساتھی کھلاڑی ایلکس ہیلز کے ہمراہ اہم تنازع میں ملوث ہو گئے تھے۔بین اسٹوکس برسٹل میں مبینہ طور پر جھگڑے میں ملوث ہوئے جس کے نتیجے میں ایک 27 سالہ شخص کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔اس واقعہ کے بعد پولیس نے بین اسٹوکس کو گرفتار کر لیا تاہم تحقیقات کے بعد انہیں بری کردیا گیا تھا۔اس واقعے میں انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز بھی بین اسٹوکس کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بھی مار پیٹ میں آل راؤنڈر کا ساتھ دیا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹوکس اور ایلکس ہیلز کو معطل کردیا تھا اور یہ دونوں کھلاڑی تاریخی ایشز سیریز کا حصہ بھی نہیں بن سکے تھے۔
پیر کو پراسیکیوٹر نے برسٹل کراؤن کورٹ میں جیوری کو بتایا کہ اسٹوکس نے بدلے، اشتعال اور سزا دینے کے تحت یہ کارروائی کی اور اس سے قبل بھی متعدد مختلف پرتشدد واقعات میں ملوث رہ چکے ہیں۔27سالہ اسٹوکس کے ساتھ ساتھ اس مقدمے میں ریان علی اور ریان ہیل کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور ان تینوں افراد نے لڑائی جھگڑے کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔
یہ ٹرائل ممکنہ طور پر 5 سے 7 دن تک جاری رہے گا اور اسی وجہ سے بین اسٹوکس ہندستان کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ دریں اثنا بین سٹوکس میڈیا نمائندوں کے سوالات پر خاصے برہم ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close