بہارکوسی

اسکارپیو چوری ہونے کے خلاف مشتعل لوگوں نے کیا سڑک جام

سمستی پور: سمستی پور ضلع کے روسڑا تھانہ حلقہ کے دامودر پور گائوںواقع ایک گھر کے نزدیک سے کل دیر راتایک اسکارپیو گاڑی کی چوری ہوجانے کے خلاف آج مشتعل لوگوں نے گھنٹوں سڑک جام کر آمدورفت کو پوری طرح سے ٹھپ کر دیا۔ملی جانکاری کے مطابق کل رات دامودر پور گائوں کے راجندر سنگھ عرف راجو سنگھ کے دروازے پر اسکارپیو لگی تھی تبھی رات کے قریب 1.30بجے پانچ کی تعداد میں نا،علوم بدمعاش کار سے پہنچے اور اسکارپیو کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ماسٹر چابھی سے گاڑی اسٹارٹ کر فرار ہو گئے ۔ شیشہ ٹوٹنے کی آواز سنکر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور فوری اسکی اطلاع گاڑی مالک کے ساتھ۔ ساتھ متعلقہ تھانہ کی پولیس کو دی ساتھ ہی پولیس کو بدمعاشوں کے فرار ہونے کا راستہ بھی بتایا لیکن اسکے بعد بھی پولیس اسکا تعاقب نہ کر سکی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی اس تساہلی سے لوگ کافی مشتعل ہو گئے اور روسڑا۔ بیگو سرائے ایس ایچ 55کو جام کر دیا ۔ مشتعل لوگوں کا یہ الزام تھا کہ جس طرح پولیس کو فوری اطلاع دی گئی اگر پولیس چاہتی تو تعاقب کر بدمعاشوں کو گاڑی سمیت پکڑ سکتی تھی لیکن پولیس نے ایسا نہیں کیا جسکا نتیجہ ہے کہ بدمعاش گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔سڑک جام کے سبب اس اسٹیٹ ہائی وے کے دونوں ہی جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بعد میں مقامی انتظامیہ نے کافی مشقت کے بعد لوگوں کو سمجھا بجھا کر سڑک جام ختم کرایا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close