کھیل

اس ریکارڈ کے ساتھ روہت شرما بنے دنیا کے ’’ دبنگ ‘‘ کرکٹر

ہندوستانی ٹیم نے ’’ہٹ مین‘‘ روہت شرما (137 ناٹ آوٹ) اورکلدیپ یادو کی قاتلانہ گیند بازی (25 رن کے عوض 6 وکٹ) کے دم پر تین ونڈے میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ کو 8 وکٹ کے فرق سے شکست دے کر 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

کلدیپ نے مخالف ٹیم کو 268 رنوں کے اسکور پر روکنے میں اہم کردار نبھایا تو روہت شرما نے انگلینڈ کی سرزمین پر تاریخ ہی رقم کردی۔ ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما کی یہ 181 ونڈے میچوں کے کیریئر میں 18 ویں سنچری ہے۔

روہت شرما نے 114 گیندوں میں چار چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے ایسا کیا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ اب تک ونڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچری بھی لگا چکے ہیں۔ وہ ایسا کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔

روہت شرما نے بنایا عالمی ریکارڈ

روہت شرما نے ناٹنگھم ونڈے میں ناٹ آوٹ 137 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس اننگ کے ساتھ ہی وہ دنیا کے ایسے پہلے بلے باز بن گئے، جنہوں نے مسلسل 7 سیریز میں سنچری لگائی ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے نام تھا۔ کوہلی نے 2011 سے 2012 کے درمیان مسلسل 6 ونڈے سیریز میں سنچری بنائی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑا اسکور

یہی نہیں اس زبردست اننگ کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں سب سے بڑی ونڈے سیریز کھیلنے والے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ سات سال پہلے یعنی 2011 میں وراٹ کوہلی نے کارڈک ونڈے میں 107 رن کی اننگ کھیلی تھی۔ جبکہ چھکا لگاکر سنچری پورا کرنے والے روہت شرما کا ونڈے کرکٹ میں انگلینڈ کے خلاف یہ پہلی سنچری بھی ہے۔

وراٹ کے ساتھ ہے یہ مقابلہ

گزشتہ تین سال میں روہت شرما کی بلے بازی میں غضب کا نکھار آیا ہے۔ اس دوران وراٹ کوہلی نے 13 ونڈے سنچری لگائی تو ہٹ مین 11 سنچری لگاکر اس دلچسپ ریس میں بنے ہوئے ہیں۔ حالانکہ اس ریس میں تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں، جن کے نام 10 سنچری درج ہے۔ لیکن بال ٹمپرنگ کیس میں ایک سال کی پابندی کی وجہ سے وہ فی الحال بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close