فلم

اس وقت سنی لیونی نے اس شرط پر سائن کی تھیں 6 پارن فلمیں

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی فی الحال اپنی بایوپک کو لے کر خبروں میں ہیں۔ ’’کرن جیت کور: دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی‘‘ کے نام سے آرہی اس بایوپک میں گرل نیکسٹ ڈور سے لے کر پارن اسٹار اور وہاں سے بالی ووڈ کی راہ لینے تک کا سفر دکھایا گیا ہے۔ حال ہی میں اس ویب سیریز کا ٹریلر رلیز کیا گیا ہے۔

ٹریلر میں سنی کی زندگی کے کئی راز سامنے آئے ۔ جیسے کہ ایک وقت وہ پیسوں کی خاطرصبح کا اخبار بانٹا کرتی تھیں۔ کس طرح اسکول میں انہیں ساتھی لڑکیاں پریشان کیا کرتی تھیں۔ ٹریلر نے فلم کو لے کر جوش کافی بڑھا دیا ہے۔

اسی ویب سیریز کے ذریعہ اس شرط کا بھی انکشاف ہوا جس پر سنی نے ایک ساتھ چھ پارن فلمیں رلیز کی تھیں۔ سنی کی یہ شرط تھی کہ وہ صرف اپنے منگیتر میٹ اریکسن کے ساتھ پارن سین شوٹ کریں گی۔

سنی نے یہ کانٹریکٹ سال 2007 میں سائن کیا تھا۔ اس کے بعد جب تک دونوں ساتھ رہے سنی نے انہیں کے ساتھ پارن سین شوٹ کئے۔ بتا دیں کہ سنی نے 19 سال کی عمرمیں پارن انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ شروعات میں وہ صرف لڑکیوں کےساتھ کام کیا کرتی تھیں۔

سنی نے شروعات اسی بات سے کی تھی کہ وہ صرف سملینگک والی فلموں میں ہی کام کریں گی۔ تاہم آگے چل کر انہوں نے دوسری فلموں میں بھی کام کیا ۔ جہاں وہ میٹ کے ساتھ نظر آئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close