کھیل

اشون نے ڈونلڈ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ ا

راجکوٹ: ہندستانی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن اشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق جنوبی افریقی بالر ایلن ڈونلڈ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں 24ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
اشون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں لیکر ایلن ڈونلڈ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے، ڈونلڈ نے 330 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ اشون کی وکٹوں کی تعداد 333 ہو گئی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن ا سپنر متھیا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close