بہارسیاست

اعلیٰ ذات کے لوگوں کو ملے 15فیصد ریزرویشن:مانجھی

پٹنہ 7جنوری:اعلیٰ ذات کے لئے 15فیصد ریزرویشن کے اپنے دیرینہ مطالبے کو جزوی طور پر مانے جانے کو لے کر ہندوستانی دوام مورچہ کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے مرکز کی مودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ لیکن مانجھی نے مودی حکومت کے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب ریزرویشن کی حدکو بڑھایا ہی گیا تو پھر کس بنیاد پر اور کیسے اعلیٰ ذات کو ریزرویشن دیں گے۔
مسٹر مانجھی نے کہا کہ اگر صحیح میں مرکزی حکومت اعلیٰ ذات کو ریزرویشن دینا چاہتی ہے تو اس کے لئے پہلے آئین میں ترمیم کر کے ریزرویشن کا دائرہ 49فیصد سے 90فیصد کیا جائے جس میں سماج کے ہر طبقے کو نہ صرف برابری کا حق ملے بلکہ اعلیٰ ذات کو 15فیصد اور دلت آدیواسیوں کو 30فیصد ریزرویشن کا فائدہ مل سکے۔ مسٹر مانجھی نے اپنے پرانے مطالبہ کو ایک مرتبہ پھر سے دوہراتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت سماج کے ہر طبقے کی ترقی چاہتی ہے تو پہلے ذات پر مبنی مردم شماری کو عام کرے کیونکہ اس کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close