بہارمتھلانچل

افسران زمینی تنازعات کو ترجیحی بنیادوں پر کریں حل : ڈی ایم؍ ایس ایس پی

لاء اینڈ آرڈر سمیت ضلع کے مختلف معاملات کا ڈی ایم اور ایس ایس پی نے لیا جائزہ، سومواری اور بقرعید کو پر امن منانے کی اپیل

دربھنگہ : کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ اور سینئر ایس پی منوج کمار کے ذریعہ ضلع میں زمینی تنازعات، لوک شکایت تصفیہ، شراب بندی، نیلامی مقدمات میں جاری وارنٹ کی تعمیل اور لاء اینڈ آرڈر سے متعلق ایک میٹنگ مشترکہ طور سے منعقد کی گئی اس میں ایڈیشنل کلکٹر دربھنگہ، ضلع پبلک شکایت تصفیہ افسر دربھنگہ اور سبھی سب ڈویزن، سبھی سب ڈویزن کے ایس ڈی او اور ڈی ایس پی، سبھی سی او اور سبھی تھانہ و اوپی کے انچارج شامل ہوئے۔ میٹنگ میں سرکل افسر اور تھانہ و اوپی انچارجوں سے اپنے اپنے حلقہ کے زمینی تنازعات سے متعلق معاملات کو پیش کرنے کو کہا گیا۔ اس میں دربھنگہ سرکل کے تحت بھلنی چوک واقع قبرستان کی زمین، سوسائٹی سنیما کی زمین، گوتم بیرولیا ، شوبھنکر پور میں رام دھنی مندر کی زمین، بہادر پور کے تحت سونکی میں دیکولی دھام زمین، مورو مہادیو مندر کی زمین، ڈیہہ لاہی میں زمین تجاوزات، لوہیا چوک کے بابا کی زمین، شیودھار کے بلاد اللہ میں زمینی تنازعہ، ہنومان نگر کے تحت غریب الحسن کی زمین، بشن پور قبرستان کی زمین اور دامور مہتو کے درمیان تنازعہ، حیا گھاٹ کے تحت حیاگھاٹ بازار واقع مارکیٹ کمپلکس، رسول پور واقع ہنومان مندر کی زمین، چندن پٹی میں شیعہ سنی کے درمیان عوامی زمین، گدری بازار میں بنی دکانوں کے کرایہ کی وصولی کا تنازعہ، محمد امن خاں، اشوک پیپر ملک کے نجی قبرستان کی زمین، رسول میں سرسوتی پوجا مورتی وسرجن متعلق تنازعہ، فیکلا اوپی کے تحت شوبھے پٹی میں پوکھر بھنڈا کی زمین، رگھوناتھ پور میں رام جانکی مندر کی زمین، سرہا چٹی میں زمین کی پلاٹ بندی کر کے بیچنے سے متعلق زمینی تنازعہات، بہیری سرکل کے تحت سمدھپورا میں ارون منڈل کی زمین، ہاوی ڈیہہ میں قبرستان اور شمسان کی زمین، دلاور پور میں دو بھائی کے درمیان زمینی تنازعہ، کیوٹی سرکل کے تحت اسراہا میں وقف بورڈ کی زمین، پچاڑھی میں مہنت کی زمین، جلاے سرکل کے تحت علیم آباد نمرولی میں قبرستان کے بغل میں شمسان میں جانے کے لیے راستہ کا تنازعہ، قربہ تریانی میں اسکول کی زمین، دوگھرا پنچایت میں بنیادی اسکول کی زمین، موریٹھا میں تین بھائیوں کے درمیان آپسی زمینی تنازعہ، جالے میں احمد خاں کے دو بھائیوں کے درمیان آپسی زمینی تنازعہ، کمتول میں رام جانکی مندر کی زمین، گوتم کنڈ کے سیرات کو رجسٹر سے ہٹانے کا معاملہ، منی گاچھی سرکل کے تحت راگھو پور سڑک پر تجاوزات کامعاملہ، واجد پور بازار میں کھوکھائی کھتبے کی زمین، تارڈیہہ سرکل کے تحت ٹھینگہا پنچایت میں سرکاری زمین، سنبگھوارہ بلاک کے تحت گنولی پنچایت میں زمین، بٹیشور ناتھ مندر کی زمین، بھروار ہ میں سمادھی کی زمین، مہیسار، راجو واقع زمین، سنگھوارہ سرکل کے سمری تھانہ کے رضی احمد کی زمین، بینی پور سرکل کے بہیرا تھانہ میں محمد پرویز کی زمین، تریانی پنچایت می شمشان کی زمین، بھگونیا دیوی کے ذریعہ اسکول کی زمین کو قبضہ کرنے کے معاملہ، بیرول سرکل میں رام نگر دہی واڑہ میں برہم استھان میں جانے کے لیے راستہ کی زمین کا معاملہ، کرت پور بلاک کے رسیاری اور جمال پور میں تجاوزات، گھنشیام پور بلاک کے پوہدی میں قبرستان کی زمین اور درگااستھان میں چہار دیواری تعمیر وغیرہ کو لے کر تنازعات ہونے سے متعلق سرکل افسر ، تھانہ اور اوپی انچارج کے ذریعہ جانکاری فراہم کرائی گئی جس کا حل کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیئے گئے۔ مذکورہ میٹنگ ضلع اور سب ڈویزن سطح کے پبلک شکایت تصفیہ معاملہ میں التوا میں پڑے رپورٹ کو وقت پر بھیجنے، افسران کو حاضر کرانے کی بھی ہدایات تمام تھانہ او راوپی کو دیئے گئے۔ پی جی آر اور شراب بندی سے متعلق معاملے، نیلامی معاملات سے متعلق وارنٹ کی تعمیل کرانے، بی ڈی او، سی او، سی ڈی پی او ، میڈیکل افسران سے آپس میں کوآرڈینیشن کر کے کام کرنے، سی او ، تھانہ اور اوپی کے انچارج کو ہر سنیچر کو زمینی تنازعہ سے متعلق معاملہ کا نپٹارا کرنے، ان کی سطح سے معاملہ کا حل نہیں ہورہا تو متعلقہ ایس ڈی او اور ڈی ایس پی کے بھیجنے جانے کی ہدایت دی گئی۔ متعلقہ ایس ڈی او اور ڈی ایس پی اس معاملہ کو اپنی سطح سے دیکھ کر حل کریں گے اور اگر ان کی سطح پر بھی معاملہ حل نہیں ہو تو اسے ڈی ایم اور سینئر ایس پی کے پاس بھیج دیں گے۔ سینئر ایس پی دربھنگہ کے ذریعہ بقیہ دو سومواری (پوجا) اور بقرعید کو کو پر امن ماحول میں منعقد کرانے کی ہدایت دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close