کھیل

افغانستان کی آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں فتح

بیلفاسٹ- گیند بازوں کی تباہ کن کارکردگی نے افغانستان کو آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے اور سیریز میں فتح دلادی۔ مہمان ٹیم نے فیصلہ کن میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔
ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ہوم سائیڈ 37 ویں اوور میں 124رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گیری ولسن 23،اینڈریو بالبرنی اور سیمی سنگھ 17۔17جبکہ کیون اوبرائن ار میک برائن 16۔16 رنز کے ساتھ ہی کچھ مزاحمت کرپائے۔ راشد خان نےتین ، آفتاب عالم، گلبدین نائب اور محمد نبی نے دو دو شکار کیے۔
فاتح ٹیم نے 24 ویں اوور میں127 رنز بنا کر ہدف دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔ احسان اللہ نے 57 اور حشمت اللہ شہیدی نے 34رنز ناقابل شکست بنائے۔ رحمت شاہ 33رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ راشد خان کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close