سیاستممبئیہندوستان

اقتدار سے منڈی تک بچولیوں کا خاتمہ جاری: وزیر اعظم

مشیل کس ماما ہے، اس کی جانچ چل رہی ہے، تحقیقات سے ملک کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے چہرے جھک گئے ہیں

ممبئی:وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سولا پور میں واقع پارک اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے چوکیدار نے اقتدار سے منڈی تک بچولیوں کوختم کرنے کی مہم جاری رکھیہے یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی۔ بچولیوں کے ہمدرد چوکیدار کو ڈرانے کے خواب دیکھ رہے ہیں،لیکن یہ مودی کسی مختلف مٹی سے بنا ہے، جسے نہ خریدا جا سکتا ہے نہ ڈرایا جا سکتا ہے۔ملک کا یہ چوکیدار اندھیرے میں سے بھی چور کو پکڑ کر عوام کے سامنے لے آئے گا اور اس کوجواب دینا ہوگا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آگستاویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر بدعنوانی کے دلالوں کی بڑے پیمانے پر تفتیش جاری ہے، ان میں سے ایک بچولیے کریسٹین میشیل کو ہندوستان لایا گیا ہے۔ وہ کس کا ماما ہے، اس کی جانچ چل رہی ہے۔ اس جانچ سے ملک کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے چہرے جھک گئے ہیں۔ یہی میشیل ماما کسی دوسری کمپنی کے طیاروں کی خریدی کے لئے لابنگ کر رہا تھا۔ کانگریس پارٹی کا میشیل کے ساتھ کیا تعلق ہے، یہ کانگریس پارٹی کو عوام کو بتانا ہی پڑے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے پہلے کی حکومتیں صرف ووٹ بینک کے لئے کام کرتی تھیں، لیکن ان کی حکومت ملک کے مفاد کو دیکھتے ہوئے کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ساڑھے چار سال میں مرکزی حکومت کی جانب سے کئے گئے کام کی تفصیلات دی۔ انہوں نے کہا کہ 30 ہزار گھر کی چابی دینے کے لئے بھی وہ 2022 میں یہاں دوبارہ آنے والے ہیں۔وزیر اعظم نے سولا پور میں غیر منظم مزدوروں کے لئے 30 ہزار گھر بنائے جانے کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گورنر سی ودیا راؤ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، ریونیو وزیرچندرکانت دادا پاٹل، سہکار وزیر سبھاش دیشمکھ، سابق ممبر اسمبلی و سی پی ایم لیڈر نرسیا اڈنب موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close