متھلانچل

اقلیتی بچوں کے لئے مفت کوچنگ سینٹر کاانتظام

ستامڑھی: بھتہی وبشن پور گوناہی کے نویگ سرجن ادارہ کے بینر تلے موضع بشن پور گوناہی میں اقلیتی طبقہ میں تعلیم کے لئے بیداری مہم چلائی گئی۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ادارہ کے جنرل سکریٹری محمد ضیاءالدین عرف تنو نے کہا کہ بچوں کی ترقی میں ان کے والدین کا اہم کردار ہوتا ہے۔ ادارہ کے بانی سنی کمار بھارتی نے کہا کہ تعلیم سے ہی اقلیتی طبقہ کو سماج کے مین اسٹریم میں جوڑا جاسکتا ہے۔اس کے بغیرملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ پروگرام میں ٹیچر محمد منا ، مکیش کمار، نذرانہ خاتون، سلما خاتون وغیرہ شامل ہوئی۔ معلوم ہو کہ نیویگ سرجن سال 2010سے لگاتار مالی شکل میں کمزور بچوں کے لئے چندہ کی تعاون سے بچوں کے درمیان تعلیم دینے کا کام کررہی ہے۔ 2016سے میٹرک امتحان کی تیاری کے لئے مالی شکل میں کمزور بچوں کے لئے ادارہ کریش کورس چلاتا ہے۔ میٹرک امتحان میں سیشن 2017-18میں نویگ سرجن سنستھان کے 17میں 16طلبا وطالبات نے کامیابی پایا جس میں 11فرسٹ ڈویزن 4سکنڈ اور تھرڈ ڈویزن سے کامیاب ہوئے۔ ادارہ کے جنرل سکریٹری محمد ضیاءالدین عرف تنو نے بتایا کہ کامیاب بچوں کو ان کی منزل تک پہنچانے والے ٹیچر رنجیت بیٹھا، نارائن جیت، دویندر ساہ، اسلم اور ادارہ سے جڑے سبھی ممبران کا بہتر تعاون ہے۔ موقع پر ادارہ کے نائب صدر انجینئر پروین کمار، انجینئر روشن کمار، افضل لہیری، جابر شیخ، راہل جھا وغیرہ موجود رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close