تعلیمہندوستان

اقلیتی کمیشن اور اردو یونیورسٹی میں باہمی تعاون کے لیے اتفاق

وائس چانسلر محمد ڈاکٹر اسلم پرویزسے صدر نشین محمد قمر الدین کی ملاقات

حیدرآباد:تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے ایک وفد نے آج جناب محمد قمر الدین، صدر نشین کی قیادت میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ کمیشن، اردو یونیورسٹی کے تعاون سے اقلیتی کمیشن پر ایک ورکشاپ کے انعقاد کا خواہاں ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا اور اس کے انعقاد کے لیے ماہرین کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کی۔
ابتداءمیں ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار نے صدر نشین مائناریٹی کمیشن و دیگر اراکین کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد میں مانو کی جانب سے شعبہ ¿ نظم و نسق عامہ، اقلیتی کمیشن کے ساتھ تعاون کرے گا۔ جناب قمرالدین نے کہا کہ کمیشن مجوزہ ورکشاپ کے ذریعہ اقلیتی کمیشن ایکٹ کے تئیں شعور بیداری کرنا چاہتا ہے۔
حیدرآباد کے علاوہ اس ورکشاپ میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ مانو کے ماہر اساتذہ سے اس ورکشاپ کے انعقاد میں مدد لی جائے گی۔ کمیشن کے اراکین جناب راشد علی خان، جناب عبدالعظیم، جناب ریاض احمد، (مشیر) اس موقع پر موجود تھے۔
ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے کمیشن کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے اقلیتی بہبود کے لیے حکومت تلنگانہ کے اقدامات کی ستائش کی اور انہیں غیر معمولی قرار دیا۔ انہوں نے مائناریٹی کمیشن کی جانب سے اقلیتوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ستائش کی۔ کمیشن کے صدر نشین اور دورہ کنندہ اراکین نے اردو یونیورسٹی کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا اور ممکنہ تعاون کی فراہمی کی بات کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کیمپس کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر پروفیسر پی فضل رحمن، نظامت فاصلاتی تعلیم، پروفیسر نسیم الدین فریس، ڈین السنہ، لسانیات و ہندوستانیات، پروفیسر سنیم فاطمہ، جوائنٹ ڈین اکیڈیمکس، ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک، ڈاکٹر خواجہ معین الدین، جناب شیخ رشید، اسسٹنٹ رجسٹرار، ڈاکٹر مبشر احمد، اسسٹنٹ رجسٹرار، جناب طاہر علی، کنسلٹنٹ سیکوریٹی، جناب فیض الرحمن، سیکشن آفیسر اور دیگر موجود تھے۔
مانو کرکٹ ٹیم کی حیدرآباد یونیورسٹی پر شاندار فتح
حیدرآباد، 7 جنوری (پریس نوٹ) پہلے مولانا آزاد سہ رخی راؤنڈ رابن کرکٹ ٹورنمنٹ کے ایک اہم میچ میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبہ کی ٹیم نے یونیورسٹی آف حیدرآباد (ایچ سی یو) کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔
ڈاکٹر حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر نظامت جسمانی کھیل تعلیم اور کھیل کود، کے مطابق یونیورسٹی آف حیدرآباد کرکٹ گرائنوٹ پر کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان کی ٹیم نے 25 اوورس میں 124 رن اسکور کیے۔ مانو کی جانب سے خالد نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کیے۔ جوابی اننگز میں مانو ٹیم نے اس میچ کو 8وکٹ سے جیت لیا۔ جس میں خالد نے 58 رن اسکور کیے جس میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔ محمد رفیق خان نے 32 رن ناٹ آؤٹ بناتے ہوئے ان کا ساتھ دیا۔ اس میاچ کا افتتاح پروفیسر ابوالکلام، صدر نشین ایس ایم سی، مانو اور پروفیسر راج شیکھر ، ڈائرکٹر، ڈی پی ای اینڈ ایس، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close