متھلانچل

اقلیتی کوچنگ کے طالب علم کی یوپی ٹیٹ میں کامیابی

دربھنگہ:مقامی سی ایم کالج دربھنگہ میں محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود حکومتِ بہار،پٹنہ کے زیر اہتمام چلنے والے مفت اقلیتی کوچنگ کے طالب علم محمد صمید ولد محمد ابراہیم نے یوپی ٹیٹ 2018کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کی کامیابی پر پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد نے آج انہیں دفتر میں اعزاز بخشا اور ان کے روشن مستقبل کی دعائیں کیں۔ واضح ہو کہ گذشتہ دو ماہ سے سی ایم کالج میں یو جی سی نیٹ ، بی پی ایس سی (پی ٹی) اور ٹیٹ کے طلباء کو مفت کوچنگ دی جا رہی ہے ۔ٹیٹ کے تین طالب علم یوپی ٹیٹ کے امتحان میں شامل ہوئے تھے ان میں ایک طالب علم محمد صمید کو شاندار کامیابی ملی ہے ۔ آئندہ 9دسمبرکو سی ٹیٹ کا امتحان ہے ۔ ڈاکٹر احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ اس میں سبھی 60طلبا شامل ہوں گے اور کامیاب ہوں گے۔ اس طرح کی کوچنگ پہلی بار سی ایم کالج میں شروع کی گئی ہے جس سے طلباء میں کافی خوشی کا ماحول ہے ۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ پروفیسر اونی رنجن سنگھ، پروفیسر نتھونی یادو ، پروفیسر نرائن جھا، پروفیسر ضیاء حیدر، پروفیسر امرت کمار جھا، پروفیسر یادویندر کمار، ڈاکٹر سنجے کمار سہنی نے بھی کامیاب طالب علم کی حوصلہ افزائی کی ۔ ساتھ ہی اس موقع پر ایل این متھلا یونیورسٹی دربھنگہ کے سوشل سائنس ڈین پروفیسر انیل کمار جھا اور بی آر اے بہار یونیورسٹی ، مظفرپور شعبۂ سیاسیات کے پروفیسر انیل کمار اوجھا نے بھی کامیاب طالب علم محمدصمید کی حوصلہ افزائی کی اور مبارکباد دی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close