بین الاقوامی

الجزائرمیں بھی خواتین کے نقاب کے استعمال پر پابندی

دبئی،الجزائر کی حکومت نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں کام اور ملازمت کے مقامات پر نقاب پہننے یا کسی بھی ایسے لباس کو پہننے پر سرکاری پابندی عائد کر دی ہے جس سے فرد کی شناخت ممکن نہ ہو سکے۔متعلقہ حکام کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں تمام افراد کے لیے اس اعلان پر عمل درامد لازم قرار دیا گیا ہے۔حکومت کے اس اقدام نے مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین میں غم و غصّے کی لہر دوڑا دی ہے۔ سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ کام کے دوران خواتین کی شناخت مستقل طور پر ظاہر ہونا چاہیے۔اس سے قبل الجزائر میں دوران امتحانات طالبات کے حجاب پہننے پر اس حجت کی بنیاد پر پابندی لگا دی گئی تھی کہ یہ نقل کا ذریعہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close