ہندوستان
الحاج قاضی معین اظہر رائچوری کو تہنیت کی پیشکشی
گلبرگہ : بزرگ کہنہ مشق شاعرجناب الحاج قاضی معین اظہر رائچوری کوجناب مقصود افضل خان جاگیردار ایڈوکیٹ (سابق جج) صدر افضل خان میموریل ٹرسٹ افضل پور کی جانب سے ان کی ادبی و شعری خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مکان پر تہنیت پیش کی گئی ۔ واضح ہو کہ قاضی معین الدین اظہر رائچور ی نے ایک کلام جو نذر افضل خان کے نام سے پرتاب گڑھ پہنچ کر 1968میں مزارِ افضل خان شہیدؒ کی شخصیت و شہادت سے متاثر ہو کر لکھا ہے ۔ جس سے متاثر ہو کر جناب مقصود افضل خان جاگیردارایڈوکیٹ (افضل خان شہیدؒ وزیر سلطنت عادل شاہی کے پوتے) نے انہیں گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے ایک یادگاری تحفہ بھی ان کی خدمت میں پیش کیا