بہارپٹنہ

الحراء اسکول شاہ گنج کا سالانہ اسپورٹس گلزار باغ اسٹیڈیم میں اختتام پذیر

پٹنہ:الحراء پبلک اسکول شاہ گنج کے پرنسپل سید ندیم احمد کی اطلاع کے مطابق اسکول کے سالانہ کھیل کود انچارج جناب سکندر خان اور اودھیش کمار کی نگرانی میں اپنے طے شدہ وقت کے مطابق صبح ۳۰:۸؍ بجے نزد گائے گھاٹ ،گلزار باغ فٹبال گراونڈ ، پٹنہ میں بہت ہی شاندار طریقے سے افتتاح ہو کر شام کے ۳۰:۴؍ بجے اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر عمائدین شہر بالخصوص وارڈ پارشد محترمہ کرن مہتا وسماج سیوی دھننجئے مہتا، چنو کمار چندرونتی ، فخر الدین عارفی، ڈاکٹر حسین احمد، محمد صابر ( ڈائرکٹر ہولی ویژن )، سرفراز احمد ، پرنسپل ، خادم الاسلام ہائی اسکول ) ، محمد اظہار عالم (سہسرام) تنویر احمداور ماہرین اسپورٹس کی شرکت بھی سالانہ اسپورٹس میں شریک بچوں کے لئے حوصلہ افزائی کا سبب بنی ۔موصوف کی اطلاع کے مطابق درجہ نرسری تا دہم کے سبھی بچے اور بچیاں ٹگ آف وار، شاٹ پُٹ ،اسپون ماربل ریس ، 100میٹرریس ، میوزیکل چیر ، پاس دی بال ، تھری لیگڈ ریس ،سیک ریس،بلائنڈ ریس وغیرہ جیسے کھیل کود میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔سب سے دلچسپ مقابلہ کھیل ختم ہونے سے قبل الفافا ہائوس، اقراء ہاوئس ، السبیل ہائوس، العصر ہاوئس کے ما بین ٹگ آف وار کھیلا گیا جس میں الفافا ہائوس کے بچے فاتح قرار پائے ۔
پرنسپل موصوف نے بتایا کہ اسکول ھٰذا روز اول سے ہی بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کوشاں رہا ہے۔سالانہ کھیل کا اہتمام بھی اسکول کے پروگرام کا ایک حصہ ہے ۔واضح رہے کہ اسکول کے سالانہ کھیل کود کے تمام مقابلے دو گروپ اور دو حصوں پر مشتمل تھے ۔ پہلے حصہ میں نرسری تا درجہ دوئم(بچے بچیاں )اور درجہ سوم تا دہم (لڑکیاں )صبح ۳۰:۸؍ بجے سے دوپہر ۱۲؍ بجے تک کھیل کود مقابلہ میں شریک ہوئے ،جبکہ دوسرے حصہ میںدرجہ چہارم تا دہم (لڑکے) ۳۰:۱۲؍بجے سے شام ۳۰:۴؍ بجے تک کھیل مقابلے میں شریک ہوئے ۔اس کھیل کود سے متعلق سبھی بچے اور بچیوں میں کافی جوش و خروش پایا گیا۔نیز حصہ لینے والے بچوں کی حوصلہ افزائی دیگر طلباء و طالبات کے ساتھ اساتذہ کرام بھی کر رہے تھے ۔
چند کامیاب ہونے والے بچے اور بچیوں کے نام اس طرح ہیں: ماریہ جبیں ، زینب خاتون، عالیہ حیدر، ابیرہ تحریم فاطمہ، عالیہ اظہر، حمیرہ قریشی، ذوفیٰ رحمن۔، علیمہ پروین، انبیہ جہانگیر، صاحبی انجم، والیہ نذیر، عائشہ اشرف، العافیہ ، اسماء حسن ، فاطمہ پروین، مبشرہ منظر، انم اشرف، آیت البشری ، شگفتہ ناز ، شافعہ تنویر، وغیرہ ۔ اسی طرح کامیاب ہونے والے بچوںمیں محمد علی، اقصیٰ انصاری، فیضان عالم، احمد فیاض، محمد حذیفہ اقبال، ذی شان وحیدی، عبد الرافع، اسماعیل عمر، محمد یوسف علی ، ایان امام ، فردوس خان، التمش خان، عاقب انور خان، محمد ابو بکر، کمال احمد، محمد عدنان خان، طالب اشرف علی، محمد مزمل قریشی، طلحا اشرف، محمد ناز علی، توصیف ابو اللیس وغیرہ
اس موقع پر مہمان محترمہ کرن مہتا کمار نے اسکول کے بچے اور بچیوں کے کھیل کود کے جذبے اور جوش و خروش کو کافی سراہا اور اسکول انتظامیہ کو بہتر اسپورٹس کرانے پر مبارک باد دی۔ سالانہ کھیل کودکے ا س پروگرام کو خوب سے خوب تر بنانے میں اساتذہ کرام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اسکول کے ڈائرکٹر نذیر احمد نے حصہ لینے والے بچوں اور بچیوں کو ان کی شاندار کارکردگی اور کامیابی کے لئے دلی مبارک باد دی ۔ واضح رہے کہ جیتنے والے تمام بچوں کو مقابلوں کے فوراً بعد ہی انعامات سے نوازا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close