بہار

المناک سڑک حادثہ،4نوجوانوں کی موت

مونگیر:ضلع کے سلطان گنج دیوگھر اہم شاہراہ پرگزشتہ دیر رات ایک المناکسڑک حادثہ میں 4 نوجوانوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں زخمی دو نوجوانوں میں ایک نےاسپتال لے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ دیا۔ وہیں دوسرے کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔واقعہ سے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دیر رات ایک موٹر سائیکل پر تین نوجوان میلے دیکھ کر گھر واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران رامپور موجماپل کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ان کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے اس موٹر سائیکل پر بھی تین نوجوان سوار تھے۔ اس واقعہ میں جہاں 4 افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں زخمی 2 نوجوانوں کو مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ان کی حالت کو تشویشناک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے بھاگلپور ریفر کر دیا۔ بھاگلپور لے جانے کے دوران ایک اور نوجوان کی موت ہو گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close