کھیل

امت، وکاس نے تمغہ یقینی کیا، سرجوبالا کی شکست

جکارتہ-(یواین آئی) ہندوستانی مکے باز امت پنگھل نے مردوں کے49 کلو گرام لائٹ فلائی ویٹ اور وکاس کرشنن نے 75 کلوگرام مڈل ویٹ مقابلے کے اپنے اپنے مقابلے جیت کر آج سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرنے کے ساتھ ہی یہاں 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں ملک کے لیے تمغے یقینی کرلئے۔
امت نے49 کلوگرام لائٹ فلائی ویٹ مقابلے کے کوارٹرفائنل میں شمالی کوریا کے جانگ ريونگ کم کو پانچ ۔صفر سے یکطرفہ انداز میں شکست دی ۔ ہندوستانی مکے باز کو تمام ججوں نے متفقہ طور پر 27۔30، 26۔30، 27۔30، 26۔30، 27۔30سے فاتح قرار دیا۔ وہ اب فلپائن کے كارلو پلام کے خلاف سیمی فائنل باوٹ میں جمعرات کوکھیلنے اتریں گے۔
وکاس نے 75 کلوگرام مڈل ویٹ زمرے کے باوٹ میں چینی باکسر توہیتا اربیکا تنگلاتھیان کے سخت چیلنج پر قابو پاتے ہوئے تین۔دو سے کوارٹر فائنل مقابلہ جیت لیا۔ وکاس نے یہ باوٹ 30-27، 30-27، 29-28، 28-29، 26-30 سے جیتا۔ وہ سیمی فائنل میں کرغستان کے اے امانویل سے مقابلہ کریں گے۔
اگرچہ خواتین کے 51 کلوگرام فلائی ویٹ زمرے کے کوارٹر فائنل میں ہندوستانی مکے باز سرجوبالا شام جیٹ سابم کو چینی کھلاڑی کے ہاتھوں صفر۔پانچ سے شکست کھانی پڑ گئی جس سے ان کا ایشیاڈ میں تمغہ کا خواب ٹوٹ گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close