بہارمتھلانچل

امرتسر ریل حادثہ ریل انتظامیہ کی لاپرواہی کا نتیجہ:شاہین

سمستی پور(تنویر عالم تنہا) راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان و سمستی پور کے رکن اسمبلی اختر السلام شاہین نے امرتسر میں ریلوے ٹریک پر ہوئے ریل حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ریل انتظامیہ کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ یہ حادثہ اس سال کا سب سے بڑا ریل حادثہ ہے جس میں قریب ایک سو لوگوں کی جانیں جانے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اس ضمن میں جاری ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ جب سے مرکز میں این ڈی اے کی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے اب تک لگ بھگ 36ریل حادثے پیش آچکے ہیںجس میں چار سو سے زیادہ لوگوںکی اموات ہو چکی ہے ۔وزیر ریل ریل حادثے کو روکنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو رہے ہیں ۔اگر وزیر ریل میں ذرہ برابر بھی اخلاقیات باقی ہے تو وہ فوری اپنے عہدے سے استعفاء دیں۔ انہوں نے اس ریل حادثے میں مرنے والے مہلوکین کے پسمانندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے مہلوکین کے لواحقین کو دس۔ دس لاکھ روپیہ معاوضہ دینے اور اس حادثے کی عدالتی جانچ کرانے کی مانگ کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close