ہندوستان

امرناتھ یاترا : اب تک 36366عقیدت مندوں نے مقدس گپھا کے کئے درشن

سری نگر: ’ہر ہر مہادیو‘ اور ’بم بم بھولے‘ کے جے کاروں کے ساتھ امرناتھ یاترا کے لئے جموں وکشمیر کے بالتال اور ننوان پہلگام بیس کیمپوں سے منگل کو عقیدت مندو ں کا ایک اور جتھہ مقدس گپھا کے درشن کے لئے روانہ ہوگیا۔ جموں میں واقع بھگوتی نگر بیس کیمپ سے خواتین اور سادھوؤں سمیت 3489یاتریوں کا نیا جتھہ بابابرفانی کے درشن کے لئے روانہ ہوا۔گزشتہ مہینے 28جون سے شروع ہوئی 60دن تک چلنے والی امرناتھ یاترا کے پانچویں دن پیر کو سب سے زیادہ 22500یاتریوں نے ہم شیولنگ کے درشن کئے۔ یاترا کے پہلے تین دن بارش کی وجہ سے تودے گرنے اور راستے پر پھسلن کے سبب یاترا میں رخنہ پڑا۔

یاترا کنٹرول روم کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ عقیدت مندوں کا ایک جتھہ جس میں خواتین اور سادھو شامل ہیں، منگل کی صبح بالتال کے بیس کیپ سے مقدس امرناتھ گپھا کے لئے روانہ ہوگیا۔ آسمان میں بادل چھائے رہنے کے باوجود عقیدت مند 14کلومیٹر کی پہاڑی یاترا کے بعد آج دوپہر امرناتھ گپھا پہنچیں گے۔ ان میں سے بیشتر عقیدت مند گپھا میں ہم شیولنگ کے درشن کے بعد واپس جانے کی کوشش کریں گے جبکہ دیگر کیمپ میں رکیں گے ۔ پیر کو درشن کرنے والے عقیدت مند بھی بیس کیمپ سے اپنی منزلوں کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close