بین الاقوامی

امریکہ کے اٹارنی جنرل جیف سیشنز عہدہ سے مستعفی

واشنگٹن:امریکہ کے اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔سیشنز نے صدر کے نام اپنے ایک خط میں کہا ہے کہ آپ کے کہنے پر میں اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہے۔سیشنز نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’جس دن سے مجھے امریکہ کے اٹارنی جنرل کے عہدے کا حلف اٹھانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، میں محکمہ انصاف میں آنے کے بعد اسی دن سے ہر روز اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت کر رہا ہوں۔‘‘ سیشنز مزید کہتے ہیں کہ ’’میں قانونی عمل کے بنیادی پہلوؤں کی مدد کے لیے، جو انصاف کی بنیاد ہیں، یہ کام اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ ادا کرتا رہا ہوں۔‘‘صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سیشنز کے چیف آف اسٹاف میتھیو جی ویٹاکر اب قائم مقام اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔
ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر سیشنز کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ اعلان کیا کہ ان کے چیف آف اسٹاف میتھیو ویٹاکر قائم مقام اٹارنی جنرل کے طور پر کام کریں گے اور یہ کہ مستقل بنیاد پر اس عہدے کے لیے تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اگست کے شروع میں فاکس نیوز کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے سیشنز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محکمہ انصاف کا کنٹرول سنبھالنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close