بین الاقوامی

امریکی سینٹ کا موقف غیر مرتب شدہ دعووں اور الزامات پر مبنی ہے:سعودی عرب

ریاض : سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کے صحافی جمال خشوگي کے قتل معاملے کے سعودی شہزادے محمد بن سلمان پر لگائے گئے الزامات کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکی سینیٹ کی اس سلسلے میں منظور کردہ قرارداد کو مکمل طور پر مسترد کرتاہے کیونکہ امریکی سینٹ کا یہ موقف غیر مرتب شدہ دعووں اور الزامات پر مبنی ہے اور یہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں کی جانے والی جبراً مداخلت ہے ۔ یہ مداخلت علاقائی اور بین الاقوامی کردار کو کمتر بناتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ’’ سعودی عرب اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت، رہنمائی کےاحترام کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی طرح کے الزام کو مسترد کرتا ہے‘‘۔اس کے علاوہ سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات برقرار رکھنے اور رشتوں میں مزید ترقی کے عزم کا بھی اظہارکیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close