بین الاقوامی

امریکی محکمہ خارجہ حقائق کے منافی بات نہ کرے:پاکستان

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان گفتگو میں دہشت گردی کے موضوع پر کی گئی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ حقائق کے منافی بات نہ کرے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے تاہم دونوں کی گفتگو میں دہشت گردوں کی پاکستان میں موجودگی کی بات نہیں ہوئی اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کا بیان حقائق کے برعکس ہے، اس بیان کی تصحیح کی جائے۔واضح رہے کہ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بیان جاری کیا کہ مائیک پومپیو نے عمران خان سے بات چیت کے دوران پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close