فلم

امریکی گلوکارنے پریانکا کے ساتھ گہری دوستی کی تصدیق کردی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گلوکارنک جوناس اوربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے درمیان گہری دوستی کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے۔

ممبئی کے نئے گھرکی پارٹی کی خوشی میں دونوں ہی ممبئی پہنچے ہیں۔ گزشتہ روزپریانکا اپنی والدہ اورنک جوناس کے ساتھ ممبئی کے مہنگے ریستوران میں ڈنرکے لیے بھی گئے تھے۔

گلوکارکی جانب سے اداکارہ کے ساتھ گہری دوستی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب نک جوناس کی جانب سے انسٹگرام پرایک وڈیو شئیرکی جس میں وہ اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات گزشتہ سال میٹ گالا میں ہوئی تھی جہاں وہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پرجلوہ گر ہوئے تھے جب کہ گلوکار اداکارہ سے پورے دس سال چھوٹے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close