بہارمتھلانچل

امگاوں مدھوبنی میں ایک روزہ اصلاحی پروگرام اختتام پذیر

مدھوبنی:سرزمین امگاوں ضلع مدھوبنی بہار میں مولانا وسیم تیمی کی نظامت اور محمد شریف سلفی کی صدارت میں ایک روزہ اصلاحی پروگرام نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، جسمیں مقامی علماء کرام نے شرکت فرمائی اور اپنے مواعظ حسنہ سے سامعین کو خطاب کیا، عزیزم چمن محمد مسقیم کی تلاوت سے مجلس کا آغاز کیا گیا، پھر مترنم آواز میں شیخ وسیم تیمی نے حمد باری تعالی اور مدحت بنی گنگنایا، پھر باضابطہ تقریری پروگرام کا آغاز ہوا۔سب سے پہلے خطیب شیخ یاسین اثری تشریف لائے موصوف نے نیکی اور بدی کے تعلق سے نہایت ہی پر مغز خطاب کیا اور واقعات و قصص کی روشنی میں سامعین کرام کو سمجھانے کی کوشش کرتے نظر آئے، اسکے بعد شیخ وسیم تیمی نے تقوی کی اہمیت و فضلیت پر روشنی ڈالی اور سلجھے ہوئے انداز میں سورہ بقرہ کی آیت "ھدی للمتقین کی تلاوت کرکے قرآن و حدیث کی روشنی میں تقوی کی اہمیت کو سمجھائے، بعدہ مولانا محمد شریف سلفی کا خطاب ہوا ،موصوف نے قرآن و احادیث کی روشنی میں بارش نہ ہونے کے اسباب و تدارک پر سیر حاصل بحث کی، انہوں نے کہا کہ زکوۃ کی عدم ادائیگی اور ناپ تول میں کمی کی وجہ کر اللہ نے بارش کو روک رکھا ہے اور عام انسان بارش کے قطرات سے محروم ہیں، کسان خودکشی کررہے ہیں۔ پھر شیخ شفیق اللہ اسلامی نے اپنے خطاب میںسات ہلاک کرنے والے بڑے بڑے گناہ والی حدیث پڑھی اور پھر مترنم آواز میں ترجمہ اور تشریح کے ذریعے اس پروگرام کو اختتام کو پہونچایا، اس اجلاس میں کافی مقدار میں لوگ آئے ہوتے تھے، رونق اسٹیج کی حیثیت سے جناب مولانا محمد ظفیر اسلامی صاحب، ابولکلام صاحب، انظار صاحب، شکیل صاحب، صدام بھائی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close