بہار

انتخابات کو کامیاب بنانے میں بی ایل او کا اہم کردار:ڈی ایم

مشرقی چمپارن:ضلع کے چھوڑادانوں بلاک کے ہیمراج داس ہائی اسکول میں ڈی ایم رمن کمار کی صدارت میں انتخابی تربیتی ورک شاپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا.اس تربیتی ورک شاپ میں بارہ نرکٹیاں اسمبلی حلقہ کہ انتخابی افسر منیش کمار،نائب انتخاب افسر داریکا روی داس،بلاک افسر موتیہاری صدر،سکرہنا اور رکسول حلقہ کے ووٹنگ سطح کے افسران موجود تھے.اس موقع پر ضلع انتخاب افسر و کلکٹر رمن کمار نے کہا کہ آئندہ ہونے والے لوک سبھا کی تیاری شروع کردی گئی ہے.اس کے لئے 23 کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے.انتخاب کے لئے ڈاٹا بیس جمع کیا جارہا ہے.موقع پر نرکٹیاں اسمبلی حلقہ کے افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی کاموں میں بی ایل او کی اہم خدمات ہوتی ہے.یہ امیدکیجاتی ہے کہ سبھی بی ایل او وقت مقرر تک کو انجام دیں گے.یکم جنوری کی بنیاد پر ایس ایس آر کے تحت نئے وؤٹر لسٹ میں نام جوڑنے کے لئے 50060درخواستیں ملی ہیں.اس تحریک میں بارہ نرکٹیاں اسمبلی حلقہ میں 284 وؤٹنگ مراکز سے 3944 درخواستیںموصول ہوئی ہیں.وؤٹر لسٹ میں نام جوڑنے اور جانچ کر اسے آخری شکل 18 جنوری کو کردیا جائے گا.
لوک سبھا انتخابات میں وؤٹنگ مراکز پر VVPAT کا استعمال کیا جائے گا.اس کے لئے سبھی بی ایل او کو یہ ذمہ داری دی گئی ہیکہ وہ لوگوں کو بیدار کریں.انتخابات سے جوڑی شکایت اور مشورہ 1950 پر حاصل کیا جاسکتا ہے.اس کے لئے DCC کی تشکیل دی گئی ہے.وؤٹنگ مراکز پر بجلی کی دستیابی،مرد و زن کے لئے الگ الگ طور پر بیت الخلاء کی سہولت ہونی چاہیے.اب تک 23000 PWD وؤٹرس کی نشاندہی کئے گئے ہیں.موجود بی ایل او کو PWD voters کی تعداد میں اضافہ ہو اس کے لئے ہدایت دی گئی ہے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close