بہارسیمانچل

انتخاب عالم نے سیمانچل علاقہ میں پارٹی کی مضبوطی پر زور دیا:

ارریہ: ریاست بہار کانگریس کمیٹی کے اعلیٰ نیتاوپورنیہ پارلیمانی انچارج جناب انتخاب عالم باغ ٹوگروا یئر پورٹ سے سیدھے پورنیہ پہنچے جہاں کارکنوں نے گرم جوشی سے ان خیرم مقدم کیا۔ سیمانچل حلقہ میں آنے والے چار اضلاع کے پارلیمانی انچارج 10سے 13جولائی تک پارٹی کو مضبوط کرنے کی طرف کارکنوں کے ساتھ بیٹھک کر 2019-20کے انتخاب کو لے کر منصوبہ تیار کررہے ہیں۔ منگل کو جناب انتخاب عالم نے پروگرام کا شیڈیول بناتے ہوئے کہا کہ ریاست بہار کے کانگریس کمیٹی کے درجنوں اعلیٰ نیتا سمانچل حلقہ کے ارریہ ،کشن گنج، کٹیہار اور پورنیہ کے پارٹی کارکنان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ بیٹھک کر نکمی سرکار کو اکھاڑ پینکنے کے لئے سیمانچل کے مضبوط نوجوان انقلابی ساتھیوں کو آگے آکر کانگریس کو پھر سے ہندوستان کی ریاست میں فائزکرنے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی کانگریس کے مشہور چہرہ وریاستی صدر راجیش لیلوتھیا سیمانچل کا دورہ کر کارکنان کے ساتھ بیٹھک کریں گے۔ جانکاری کے مطابق جناب انتخاب عالم کٹیہار میں منعقد پروگرام میں شامل ہونے کے بعد جوکی ہاٹ بلاک کے بگڈہرا پنچایت کے اعزاز ساحل کے شادی میں شرکت کریں گے۔ بتادیں کہ اعزاز آئی ای ٹی سیل کانگریس کے خاص ممبر ہیں سیمانچل کے چاروں اضلاع کے انچارج مختلف جگہوں پر پروگرام کر آگے کی منصوبہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جناب انتخاب عالم مقامی کانگریس راجد کارکنان سے ملاقات کر آنے والے انتخاب پر غور وخوض بھی کریں گے ۔ پورنیہ جانے کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہی زمین ہے جہاں پھنیشور ناتھ رینو اورمولانا عیسی فرتاب ایک ساتھ رہتے ہیں۔ پورے ملک کی عوام کو یہاں کی مٹی سے گنگا جمنی تہذیب کی خوشبوجاتی ہے۔اس لئے آپسی بھائی چارہ اور اتحاد کو بنائے رکھنے کے لئے سیمانچل کے سچے سپاہی کو کانگریس کے ہاتھ کو مضبوط کرنا ہوگا۔ بتادیں کہ بہار ریاست کانگریس کمیٹی کے اعلیٰ وپارلیامانی انچارج کا ان دنوں سیمانچل کے کارکنان سے ملاقات کر پارٹی کو مضبوط کر ضلع وار پروگرام بھی کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close