فلم

انتظار ختم، فلم گاؤں ۔ دا ولیج نو مور 26 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

نئی دہلی:مداحوں کا طویل انتظار اب ختم ہوا۔ ہندستان کے گاؤں پر مبنی منفرد فلم ’گاؤں ۔ دا ولیج نو مور‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ممتاز ڈائریکٹر گوتم سنگھ نے فیس بک پیج کے ذریعے فلم ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم 26 اکتوبر 2018 کو ریلیز ہو گی۔
خیال رہے کہ یہ فلم ہند ریاست جھارکھنڈ کے ایک گاؤں کی ہے جس کا نام’بھارت گاؤں‘ ہے۔ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے۔گوتم سنگھ کے مطابق ’گاؤں۔ دا ولیج نو مور‘ کی کہانی انگریزوں کے دور اقتدار میں ملک کی تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے لیے بنائے گئے ایک خاص گاؤں کی ہے جس کا نام ’بھارت گاؤں‘ ہے اور اس گاؤں کی خوبی یہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کو اس بات کا پابند بنایا جاتا ہے کہ وہ اپنے گاؤں کو نہیں چھوڑیں گے جس کے سبب یہ ملک کا منفرد گاؤں ہے جس سے مقامی لوگ بے حد عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔گوتم نے کہا کہ دو گھنٹے پر مبنی اس فلم میں 200 برس کی تاریخ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔فلم کا مرکزی خیال اس کے نام سے ہی واضح ہو جاتا ہے کہ کس طرح مغربی تہذیب ملک میں حاوی ہوتی جا رہی ہے جس سے انسانی اقدار متاثر ہو رہے ہیں اور بھارتی شہری مغربی تہذیب کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑتے جا رہے ہیں۔ ان کا خالص مقصد یہ تھا کہ کم از کم ملک کے ایک گاؤں کو تو فرنگیوں کے تسلط اور اقدار سے بچایا جائےاور قدیم بھارت کے گاؤں کی حیثیت کو ہرحال میں باقی رکھا جائے۔اس فلم میں بھارت کے گاؤں کی حقیقی تصویر کشی کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close