دیگر خبریں

انجمن کاروانِ ملت کی نشست۱۱؍کو

دربھنگہ :۱۲؍ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر جلوس محمدی کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جلوس کی تیاری کے سلسلہ میں انجمن کاروان ملت کے اراکین کی نشست محلہ فیض اللہ خان میں صدر ریاض خان قادری کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں مولانا تحسین رضا مصباحی، مولانا رضاء المصطفیٰ مصباحی، مولانا غلام سرور، مولانا مفتی پھول محمد ، ڈاکٹر عبدالسلام خاں، انجینئر غنی حیدر خاں، رضاء اللہ انصاری، گلاب انصاری، محمد ہارون رشید، محمد نیاز احمد، محمد اکبر، ڈاکٹر احمد رحمانی (نفیس)، اعجاز وارث، ریاض الدین قریشی، آفتاب وارث، مولانا راشد خان، حافظ کامران خان، مولانا سلمان رضوی، محمد جاوید خان، محمد شمس الضحیٰ خان بطورخاص موجود تھے۔ DJ soundبجانے ے جو بد نظمیاں پیدا ہوئی ہے ا س کو روکنے کے لئے تمام محلہ والوں کی ذمہ داری کے ساتھ اسے روکنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ ادب و احترام کے ساتھ اسلامی لباس، سر پر ٹوپی اور درود شریف پڑھتے ہوئے شامل ہونے کی کوشش کریں ۔ ہر سال یہ جلوس قلعہ گھاٹ سے شروع ہوکر اردو بازار ، کرم گنج، دارو بھٹی، ناکہ نمبر ۶، مولانا گنج، مرزاپور، ٹاور ہوتا ہوا قلعہ گھاٹ میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔ ریاض خاں قادری نے کہا کہ آئندہ 11؍نومبر 2018بروز اتوار ۲؍ بجے سے ۶؍ بجے تک محلہ فیض اللہ خاں میں ایک اہم میٹنگ رکھی گئی ہے۔ جس میں شہر کے علمائے کرام ، مدارس اسلامیہ شہر کے دانشور حضرات ، ائم مساجد اور تمام تنظیموں سے گزارش کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close