بہارٹیکنالوجی

انفینکس نے 6ہزار سے کم قیمت میں پیش کیاڈوئل وولٹے

پٹنہ: انفینکس موبائل، ٹرانسیان ہولڈنگز کے آن لائن اسمارٹ فون برانڈ، نے آج ہندوستان میں اپنی گلوبل ” اسمارٹ ” سیریز لانچ کئے جانے کا اعلان کیا۔ا سمارٹ 2 میں کئی ایسی خوبیوں کی پیشکش کی گئی ہے، جو 6 ہزار روپے سے کم قیمت میں صنعت میں پہلی بار پیش کی گئی ہیں۔ ان میں شامل ہیں- 18:9 فل ویو ڈسپلے، ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 ایم پی لو لائٹ سیلفی، ڈوئل سم، ڈوئل وولٹے (4 جی+ 4 جی) اور فیس انلاک۔مسٹر انیش کپور، سی ای اوانفینکس انڈیا نے کہا، ” ہندوستان تیزی سے ہو رہی تکنیکی تبدیلیوں کے دور سے گزر رہا ہے، جہاں پر سال 2018 تک 4 جی LTE کے 85 فیصد ہندوستانی مارکیٹ کے ذریعہ اپنائے جانے کی توقع ہے۔(سورسیز: ای ٹی نیوز میں شائع)۔ اس لئے بجٹ سیگمنٹ میں ڈوئل-وولٹے اسمارٹ فونس کی مارکیٹ میں کافی ضرورت ہے۔انفینکس میں ہمارا مقصد مختلف قیمت زمرے میں بے مثال آلات کی پیشکش کرنا ہے، جو ہمارے صارفین کو پریمیم اسمارٹ فون تجربہ دستیاب کراکر انہیں مضبوط بنائیں گے۔ اسمارٹ 2 اس کا ثبوت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close