فلم

انمول کے ساتھ جھٹالیکا ملہوترا کو لانچ کریں گے بھنسالی

بالی وڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اپنی آئندہ فلم میں انمول کے اپوزٹ مس انڈیا انٹرنیشنل جھٹالیکا ملہوترا کو لانچ کرنے جارہے ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی اپنی آئندہ فلم میں پونم ڈھلون کے بیٹے انمول ملہوترہ کو بھی لانچ کررہے ہیں۔ بھنسالی نے اس فلم میں جھٹالیکا ملہوترا کو انمول کے اپوزیش لیڈ رول میں کاسٹ کیا ہے۔ جھٹالیکا نے سال 2014 میں مس انڈیا انٹرنیشنل کا خطاب جیتا تھا۔ اس فلم کا نام ٹیوز ڈیز اینڈ فرئڈیز رکھا گیا ہے۔
یہ فلم چار کرداروں پر مبنی ہے۔ فلم میں انمول کے کردار کا نام ورون اور جھٹالیکا کا سیا رکھا گیا ہے۔ فلم میں ریم شیخ، تانیہ اور ابراہیم چودھری ، شرون کا رول ادا کریں گے۔ اس رومینٹک اورایکشن فلم کی شوٹنگ لندن کے بعد ستمبر میں ممبئی میں ہوگی۔ ممبئی میں پرورش پانے والی 24 سالہ جھٹالیکا کنبے میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close