کھیل

انگلش کرکٹ لیگ؛ سابق آئی پی ایل بولر شری کانت کے میچ میں10 شکار

آئی پی ایل کے سابق فاسٹ بولر شری کانت واگھ نے مڈلز بروگ کیخلاف میچ میں 11.4 اوورز میں 39رنز کے عوض 10 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، شریکانت اسٹوکسلے کرکٹ کلب کی نمائندگی کررہے تھے، یہ ایونٹ انگلش کرکٹ بورڈ کی پریمیئر ڈویژن لیگ ہے، اسٹوکسلے نے یکطرفہ مقابلہ 135رنز سے جیت لیا، فاتح ٹیم کے اسکور 232 کے جواب میں مڈلز بروگ کی ٹیم 97پر ڈھیر ہوگئی۔

واگھ نے تباہ کن بولنگ سے قبل بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائے، انھوں نے 28 بالز پر 41رنز اسکور کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close