تعلیم

اورینٹیشن پروگرام کا اختتام

حیدرآباد، :مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، یوجی سی مرکز برائے فروغ انسانی وسائل (یو جی سی -ایچ آر ڈی سی) میں 37 ویں اورینٹیشن پروگرام کا 30 اکتوبر کو اختتامی جلسہ منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں جملہ 55 اساتذہ نے شرکت کی۔ تعلیم کے مختلف میدانوں سے تعلق رکھنے والے یہ اساتذہ تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا، گجرات اور کیرالا جیسی ریاستوں کے مختلف ڈگری کالجوں اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اختتامی اجلاس میں ڈاکٹر تحسین بلگرامی، ڈپٹی ڈائرکٹر یو جی سی -ایچ آر ڈی سی نے مہمانوں اور شرکا کا خیر مقدم کیا اور پروگرام کی رپورٹ پیش کی۔ پروفیسر علی فردوسی، ڈائرکٹر، سنٹر فار فیڈرل اسٹڈیز، جامعہ ہمدرد یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اساتذہ کے رول پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں غلط فہمیوں کا ازالہ کریںتاکہ وہاں کا ماحول تعلیم کے لیے سازگار ہو۔ انہوں نے شرکاءمیں اسناد کی تقسیم بھی کیے۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار و ڈائرکٹر ، یو جی سی- ایچ آر ڈی سی نے صدارتی خطاب میں ایچ آر ڈی سی ٹیم کو مسلسل بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نوجوان طلبہ کے ذہنوں کو روشن کریں۔ انہوں نے شرکا سے درخواست کی کہ وہ اپنے ساتھیوں کو مانو ایچ آر ڈی سی کے دیگر پروگرامس میں شرکت کی ترغیب دیں۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، ایچ آر ڈی سی نے شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close