بہارمتھلانچل

اوما بابو کی کوششوں سے دربھنگہ میں پھیلی علم کی روشنی : مدن سہنی

دربھنگہ:جے ڈی یو لیڈر آنجہانی اوما کانت چودھری کی 85ویں یوم پیدائش تقریب منائی گئی ۔ سہورا آنند پور کالج میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بہار سرکار کے وزیر برائے رسد و خوراک مدن سہنی نے وزیر اعلی کے ذریعہ بہار کی ترقی کیلئے چلائے جارہے پروگراموں کی تفصیلی جانکاری دی اور کہا کہ پروفیسر اوما کانت چودھری سمتا پارٹی کے فانڈر ممبر تھے اور انہوں نے تنظیم کو مضبوطی دی اس کے نتیجہ کے طورپر آج دربھنگہ ضلع سے ہم لوگ ایم ایل اے اور منتری بنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر چودھری نے تعلیم کی توسیع کیلئے پورے ضلع میں مہم چلایا جس کے نتیجہ میں آج آنند پور میں گرلس ہائی اور بوائز ہائی اسکول اور کالج قائم ہے ۔ انہو ںنے سرکار کی طرف سے پروفیسر سورگیہ اوما بابو کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وائس چانسلر سریندر کمار سنگھ نے پروفیسر چودھری کو مہا مانو کی اوپادھی دیتے ہوئے کہا کہ سورگیہ چودھری کی وجہ سے ہی اس دیہی علاقہ میں تعلیم کی روشنی پھیلی ۔ انہو ںنے ٹیچروں اور طلباء سے تعلیم کو پھیلانے کی اپیل کی ۔ رکن اسمبلی امرناتھ گامی نے کالج کی ترقی کیلئے اپنے فنڈ سے اس سال پانچ لاکھ روپیہ اور اگلے سال پانچ لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ۔ صدارت امرناتھ گامی نے کی اور خطاب کرتے ہوئے سابق ایم ایل سی پروفیسر ونود کمار چودھری نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے غیر مالی تعلیم کو مالیات والا کیا اور آئندہ بھی دوسر ے مسائل کا حل ان کی حکومت میں ممکن ہے ۔ نظامت اور استقبالیہ کلمات کالج کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر بیدناتھ چودھری بیجو نے کیا۔ کنج بہاری چودھری نے ویدیاپتی سنگیت سے پروگرام کا افتتاح کیا ۔ کلمات تشکر کالج کے ٹیچر اور یونین کے صدر گونا نند جھا نے کی ۔ دوسری جانب اپ گریڈیڈ مڈل اسکول بشن پور میں سوموار کو جے ڈی یو لیڈر آنجہانی اوما کانت چودھری کی 85ویں یوم پیدائش تقریب منائی گئی ۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے آنجہانی کے مجسمہ پر گلپوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ سماجی خدمت گار رمیش چودھری کی صدارت میں منعقد جینتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی یو کے راج پریشد رکن پروفیسر ونے کمار چودھری نے شریک طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نتیش حکومت ایجوکیشن کے شعبہ میں بچو ںکو آگے بڑھانے کیلئے اسٹوڈنٹس کریڈیٹ کارڈ منصوبہ شروع کیا ہے ۔ طلباء کیلئے کتاب ، اسکالر شپ ، پوشاک اور سائیکل منصوبہ چلا کر محروم طبقہ کے بچوں کوآگے بڑھانے کا کام کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ضلع نائب صدر شمبھو ناتھ جھا عرف پھول بابو نے کہا کہ اومابابو بنیادی سہولیات ، تعلیم اور صحت کیلئے متفکر رہتے تھے جسے وزیر اعلی نتیش کمار آج پورا کررہے ہیں ۔ اسکولی بچوں کے بیچ کاپی قلم تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر جے ڈی یو ضلع نائب صدر شمبھو ناتھ جھا ، ہنومان نگر پرمکھ نیلم یادو ، جے ڈی یو بلاک صدر ششی کانت ساہ ، پنچایت سمیتی رکن دنیش رام ، حیاگھاٹ بلاک صدر کیلاش ٹھاکر ، ویمل چودھری ، جنک کشور چودھری ، اشوک چودھری ، پنکج چودھری ، کندن چودھری ، گوری پاسوان ، مہیش یادو وغیرہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close